top of page

یونیفاٸیڈ ایجوکیشن فاٶنڈیشن کی جانب سے ڈراٸنگ امتحان کی تیاری پر ورکشاپ کا انعقاد



ممبئی، یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ایلیمینٹری اور انٹرمیجیٹ ڈرائنگ امتحانات کی تیاری کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاتھا۔ یہ ورکشاپ اسکالر ہائی اسکول و جونیئر کالج، جوگیشوری میں منعقد ہوئی، جس میں 180 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں یونیفائیڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری سید حبیب الدین سر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس فاؤنڈیشن کا قیام مختلف میڈیم کے اسکولوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہو اور ان کا ہمہ جہت ارتقاء ممکن ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں لرننگ سپورٹ سسٹم قائم کیا جائے گا اور طلبہ کے لیے کیریئر گائیڈنس اور کاؤنسلنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔محترمہ ریحانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈرائنگ ورکشاپ طلبہ کے لیے ایلیمینٹری اور انٹرمیجیٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسکالر ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے ٹرسٹی جناب محفوظ نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہا۔ورکشاپ کے دوران پانچ بلاک بنائے گئے اور طلبہ کو امتحانات کے تمام مضامین سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ممبئی کے مشہور و معروف اساتذہ نے طلبہ کی رہنمائی کی، جن میں مختار سر، دھناجی کھڑے سر، مہیش راٹھوڑ سر، شیخ الطاف سر، اور پردیپ  شامل تھے۔ورکشاپ کے اختتام پر تمام شریک طلبہ کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

Comments


bottom of page