top of page

یامنی جادھو ہی ٹھوس لائحہ عمل کے ذریعے جنوبی ممبئی کے مسائل کو حل کر سکتی ہے ۔۔۔ تعلیم، صحت عامہ، مخدوش عمارتوں کی مرمت ار دو بھون جیسے راحت بھرے اقدامات کئے

ممبئی ۔ ساوتھ ممبئی لوک سبھاحلقے میں شیوسینا ،این سی پی اور بی جے پی کی مشترکہ امید وار یا منی یشونت جادھو کی پورے حلقے میں مقبولیت بڑھتی جارہی ہے ان کے مخالفین امیدوار اپنی شکست سے بوکھلا گئے ہیں۔ ان کے جلوس میں ہر طبقے کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے ریکارڈ بنایا ہے الیکشن کے دوران دکھا گیا ہے کہ مہایوتی عہدداراناور مقامی عوام ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ ہم میں حاضر رہتے ہیں۔ کثیر تعداد میں مقامی لوگوں کے ہجوم نے یامنی جادھوپسندیدہ امیدوار کی پہلی صف میں لاکر کھڑا کردیا ہے ۔ ان کی ریلی میں ہر مذہب و طبقہ کے لوگ بہ نفس نفیس خود شریک ہو کر اپنی نیک خواہشات کے ساتھ حمایت بھی کر رہے ہیں۔ جنوبی ممبئی گنجان آبادی والا علاقہ ہے یہاں پر عوامی ضروریات زندگی سے جڑے ہوئے بہت سے مسائل ہیں جو کہ حل طلب ہی یہاں کے مقامی لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ آج جو مخالف کا امید وار منتخب ہوکر آیا ہے وہ گذشتہ دس سالوں سے غائب تھا۔کیونکہ ان کو مسلم علاقوں کے مسائل کو حل کرنے میںکوئی دلچسپی نہیں تھی آج وہ امید وار اور اسکی سیاسی پارٹی سیکولزرم کالبادہ اوڑھ کر جمہور یت اور آئین کی دہائی دے کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ بیدار ووٹروں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں یہ لوگ بی جے پی کی حکومت بنانے کیلے اپنی حمایت نہیں دینگےاس کی کیا گیارنٹی ہے ، آج ضرورت ہے اسے امیدواروں کی جو عوامی کاموں کیلئے ہروقت عوام کے درمیان موجو د رہے کہ انکے جائز بنیادی مسائل حل کر ائے۔ ہمارا مسئلہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو جدید طرز پر قائم اسٹیڈی سنٹر کے قیام کی علاقہ کے نوجوان کھلائیوں کی حوصلہ افزائی کیلے بہترین تمام سہولیوںکے ساتھ میدان ہو، اور علاقے کی مخدوش عمارتوں کے مکینوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں مگر ان سب کاموں سے لا پرواہ مخالف امیدوار عوامی مدعوں پر بات نہیں کرتے تاکہ کوئی ان سے سوال نہ کریں کہ آپ نے ۱۰؍سالوں میں علاقے کی بہتری کے لیے کیا کیا ۔یامنی یشونت جادھو کے بارے میں لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے بائیکلہ اسمبلی حلقہ جہاں سے یہ اپنے حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں انھوں نے سبھی علاقوں میں اپنی دواندیشی حکمت عملی سے تعلیم ، صحت عامہ، مخدوش عمارتوں کی کی مرمت اور دو بھون کے علاوہ علاقہ کی تزئین کاری جیسے راحت بھرے اقدامات کئے۔ یہاں کے مقامی لوگوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے کی ترقی کیلئے ایسے امید وار کا انتخاب کریں جنہوں نے ماضی میں قابل تعریف خدمت انجام دی ہیں اور یامنی یشونت جادھو ہی ایسی امیدوار ہے جو مستقبل میں ٹھوس لائحہ عمل کے ذریعے جنوبی ممبئی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

Comments


bottom of page