بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی ویڈیو کے معاملے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت(ایم آ ئی بی )نےلوک شاہی نیوز چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 72 گھنٹے کے لیے نیوز چینل بند کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی ویڈیو کے معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔ لیکن لوک شاہی چینل 24 گھنٹے کے اندرہی ناظرین کی خدمت میں واپس آگیا۔لوک شاہی مراٹھی کے چیف ایڈیٹر کملیش سوتار نے ٹویٹر (X) کے ذریعے اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ایم آئی بی کےحکم کے مطابق لوک شاہی مراٹھی کو 72 گھنٹے کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ہم نے اس حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا،ایک طویل سماعت کے بعد معزز ہائی کورٹ نے ایم آئی بی کےحکم پر روک لگا دی اور آج رات سے اگلے احکامات تک چینل کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
top of page
bottom of page