top of page

گوونڈی شیعہ اثناعشری نےسنجے دینا پاٹل کی حمایت کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔ شیعہ جامع مسجد (بڑا امام باڑہ )میں ۱۲؍ ادارے کے ذمہ داران موجود


ممبئی ۔گوونڈی شیعہ اثنا عشری کمیونٹی نے آج شمال مشرقی ممبئی کےمہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ پروگرام جمعہ کو شیعہ جامع مسجد (بڑا امام باڑہ)میں کیا گیا تھا جس میں شیعہ جماعت کے ۱۲؍جماعتوں کے ذمہ داران نے حصہ لیا ۔اس پروگرام میں قریب ۵۰۰؍ افراد موجود تھے ۔سنجے دینا پاٹل کو جو خط فریم کرکے دیا گیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ، ہم گوونڈی سے تعلق رکھنے والے شیعہ مسلک کے لوگ اپنی برادری کی طرف سے یہ خط لکھ رہے ہیں۔ ہم نے اس کے ذریعے I.N.D.I.A. کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی نارتھ ایسٹ لوک سبھا حلقہ سے اتحاد کے امیدوارسنجے دینا پاٹل کو ان کے بہترین کام کے لیے اور اتحاد نے ہم سے اقلیتی برادری کے لیے بہتر سماجی انصاف اور برادری کی اچھی نمائندگی کا وعدہ کیا ہے۔ ہم یہاں یہ بتاتے ہیں کہ ہم دل سے آپ کی حمایت کرتے ہیں اور ہم اس لوک سبھا الیکشن میں آپ کی جیت کو یقینی بناتے ہیں۔یوتھ کانگریس صدر عارف عباس سید نے بتایا کہ مولانا سید انتظار مہندی عابدی سنجے دینا پاٹل سے کہا کہ ملک میں جو فرقہ پرستی پھیلی ہے اور نفرت کو ختم کرنا ہے ۔اور ہمیں آپ سے امید ہے کہ یہ کام آپ انڈیا ایلائنس میں رہتے ہوئے کرسکتے ہیں ۔سنجے دینا پاٹل نے گوونڈی کی ترقی کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام میں آپ کے ساتھ ہیں اور محرم میں جو پریشانی کے سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے لیے میں آدھی رات کو آپ کے ساتھ رہوں گا اور جو بنیادی ویلفر اسکیم ہے اس کا فائدہ پہنچانے کا پوری کوشش کرونگا ۔

Comments


bottom of page