top of page

گوا میں کشتی حادثہ کا وائرل ویڈیو کادعوی جھوٹا




سوشل میڈیا پر آج کل ایک ڈوبتی ہوئی کشتی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے گوا کا حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گوا میں ایک اوور لوڈڈ اسٹیمر کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 64 افراد لاپتہ ہیں اور 23 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔




تاہم، ہماری تحقیق میں یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کشتی سمندر میں ڈوب رہی ہے اور اس پر موجود لوگ پانی میں ڈوبتے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ گوا میں پیش آیا ہے اور اس حادثے میں 23 افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جبکہ 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے، مزید 64 افراد لاپتہ ہیں۔



دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کی موجودگی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔تاہم، ہماری تحقیق میں ان دعوؤں کی کوئی حقیقت ثابت نہیں ہوئی۔ گوگل پر کی گئی تحقیق میں گوا میں کسی کشتی حادثے کی کوئی حالیہ خبر نہیں ملی۔ مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہگوگل پر ریورس امیج سرچ کے ذریعے چیک کیا، تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو اصل میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے شہر گوما کے قریب پیش آئے ایک حادثے کی ہے ، جہاں ایک کشتی الٹنے کے باعث کم از کم 78 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔



یہ دعویٰ کہ حادثہ گووا میں ہوا، مکمل طور پر جھوٹا ہے اور ویڈیو دراصل ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے سانحے کی ہے۔

bottom of page