top of page

کہیں ٹھیس نہ لگ جائے آب گینوں کو

8 November 2024


سماجی رابطوں میں فرد کی طبعیت ،مزاج ،ذوق کا لحاظ رکھنا از حد ضروری ہوتا ہے ۔آپ جو کچھ بھی دیتے ہیں وہی وصول کرتے ہیں ۔محبت کے بدلے محبت،نفرت کے بدلے نفرت ،تعریف کے بدلے تعریف ۔منفی کے بدلے منفی  ،مثبت کے بدلے مثبت رویے ۔۔ افراد خانہ ،رشتہ دار،ساتھ کام کرنے والے ساتھی ،دوست احباب سے بات کرتے ہوئے مراتب کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے انھیں مصلحت وحکمت سےبرتنا چاہیے۔ خاندان کی سب سے بڑی اکائی بیوی تو بہترین رفیق اور ہمیشہ کا راز دار ساتھی ہے ۔نازک اندام،جذباتی ،نرم مزاج ، محبت میں سب نچھاور کرنے والی ،روٹھنے والی ،اور جلد متاثر ہونے والی شخصیت ہے ۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا*میں اپنے گھر والوں کے حق میں سب سے اچھا ہوں ۔*گھر میں نہ داروغہ نہ ڈکٹیٹر شپ ،نہ بے جا راعب اور ڈراوے ۔بلکہ شفیق ،نرم خو ،بار بار معاف اور در گزر کرنے والے۔

نہیں چہرے پہ دوسرا چہرہ

جیسا اندر ہوں ویسا باہر ہوں

سیرت کی بنیادی خصوصیات

خیر خواہی ،ایثار،احسان،رحمت،اعتماد، تکریم ،قدروقیمت کا احساس

ان سے بچیں

بد کلامی ،برا بھلا کہنا،غیبت،چغل خوری ،عار دلانا،تمسخر،تجسس،حقیر سمجھنا، بدظنی ،بہتا ن،ضرررسانی،دل آزاری، فریب دہی،حسد

ان پر توجہ  مرکوز کریں

احتساب ونصیحت ،عیادت،اظہار جذبات ، محبت ،شکر گزاری ،دعا،اچھے نام سے یاد کرنا،بہتر طریقے سے جواب دینا ،رابطوں میں گرم جوشی ،صلح کرلینا ،شکایت دور کرنا۔

محبت اور الفت کسے پیدا ہو

(1)حکمت , بصیرت ،مروت و دانائی سے کام لیجئے.(2)براہ راست ہدف تنقید نہ بنائیے.(3)مزاج اور نفسیات کا خیال رکھیے ۔جذبات واحساسات کا پاس و لحاظ ہو(4)تحسین و ہمت افزائی کی جائےشگفتہ مزاجی کو رواج دیا جائےشدت پسندی کی بجائے نرمی ہوغلو سے اجتناب اور اعتدال پسندی ہوحسن ظن اور چشم پوشی ہو۔(5)یاس و قنوطیت کی بجائے امید ورجا ہو.

(6)رشتوں کو نبھانے اور جوڑے رکھنے کے لیے کبھی اندھا،بہرہ،گونگا ہونےکارول ادا کرتے ہوں۔(7)حسن ظن اور چشم پوشی ہو.اخلاق حمیدہ،صبر و تحمل ،انکساری،حسن گفتار ،حسن کردار ہو.

آگ ہے پانی ہے مٹی ہے ہوا ہے مجھ میں

اور پھر ماننا پڑتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔مجھ میں

آگ کی تاثیرغصہ،تکبر*مٹی کی تاثیر*انکسار اور بخل*پانی کی تاثیر* مزاج میں رنگینی ،صبر کی کمی*ہوا کی تاثیر* کھیل کود،فضول حرکتیں اور لالچ کے اوصاف

خیال خاطر احباب چاہیے ہر دم

انیس ٹھیس نہ لگ جائے آب گینوں کو

عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

9224599910

bottom of page