top of page

کانگریس کے عارف سید پر معاملہ درج میونسپل افسر نے بڑھا چڑھا کر معاملہ درج کروایا

کانگریس نے ممبئی کے تمام وارڈوں میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے خلاف مورچہ نکالا تھا لیکن دیونار ایم ایسٹ ورڈ میں جو مورچہ نکالا گیا اس میں کافی ہنگامہ ہو گیا بی ایم سی افسر کے ساتھ میٹنگ کے دوران مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے اچانک کانگرس کا مقامی لیڈر آپے سے باہر ہو کر مونسپل افسر کے منہ پر سیاہی پھینک دی اس معاملے کے بعد کارپوریشن افس میں کافی افر تفری مچ گئی اس ہنگامے کے بعد تمام ملازمین نے کام بند کر دیا اور دیونار پولیس تھانے کا گھیراوکر دیا پولیس نے افسر کے بیان پر عارف سید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے میونسپل افسر نے اس معاملے کو پولیس کے سامنے کافی بڑھا چڑھا کر بتایا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کےاپر کوئی خطرناک شئے پھینکی گئی وہ سمجھ نہیں پائے بعد میں انہیں سمجھ ایا کہ یہ سیاہی تھی اور سیاہی ان کے منہ پر اور ٹیبل پر گر گئی انہوں نے یہ بھی پولیس کو بتایا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی پولیس نے ان کے سارےاسٹیٹمنٹ کو ایف ائی ار میں درج کر لیا اور عارف سید اور ان کے ساتھیوں کے ہمراہ ایف ائی ار درج کر لی ہے شیواجی نگر میں بہت سارے مسائل ہیں جس سے عوام حد درجے پریشان ہیں فی الحال سب سے بڑا معاملہ قبرستان کا چل رہا ہے دیونار قبرستان رفیع نگر قبرستان بند ہو جانے کی وجہ سے تدفین کا بہت بڑا مسئلہ ہو گیا ہے اس سلسلے میں کئی سیاسی پارٹیاں سوشل ورکر اپنے اپنے طور پر کارپوریشن پر دباؤ بنائے ہوئے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ کسی طرح سے ان کا قبرستان کا مسئلہ حل کیا جائے لیکن میونسپل افسران پر جو تک نہیں رینگ رہی ہے اس کی وجہ سے کارپوریشن کے خلاف شیواجی نگر کے عوام میں کافی غم اور غصہ پایا جا رہا ہے اج جس طرح کا مورچہ کانگرس کی جانب سے کیا گیا تھا اس میں اس مسئلے کو بھی اٹھایا گیا عوام کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن صرف وصولی کا کام کر رہی ہے جبکہ بنیادی سہولیات پر ان کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

bottom of page