top of page

چیتا کیمپ میں نشے کے خلاف ابھیان، نئی روشنی ویلفر سوسائٹی اور ڈی سیکٹر ایکتا کمیٹی کا جلوس

مرزا غالب روڈ ڈی سیکٹر سے چیتا کیمپ میں جو لوگ نشہ فروخت کرتے ہیں یا اس کا استعمال کرتے ہیں ان لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ایک جلوس نکالا گیا جس میں چیتا کیمپ سیاسی و سماجی حضرات تعلیم یافتہ نوجوان اسکولی بچے اساتذہ علماء کرام بوڑھے بچّے عورتیں شامل تھیں' بند کرو بند کرو نشہ بیچنا بند کرو'کا نعرا لگایا گیا ۔جو لوگ نشہ بیچتے ہیں يا نشے کا کاروبار کرتے ہیں بند کرو ایسے لوگوں کو جیل میں ڈالو نعرے لگائے گئے اور بڑے پیمانے پر احتجاج کا مظاہرہ ظاہر کیاگیا۔ چیتاکیمپ کا جلوس گشت کرتے ہوئے دین دیال اپادھیائے میدان پہنچا جہاں پر جلوس کا اختتام ہوا اور پھر اس کے بعد ذمہ داران حضرات نے ٹرامبے پولیس اسٹیشن کے سینیئر انسپیکٹر کو میمورنڈم دیا۔

شیخ محمد رفیق، شبّیر خان، عبدالغفار، امیر، یعقوب خان، محمد فاروق،ایڈوکیٹ غوث سر میمونہ آپا، ریشما آپا،بشیر مچا، ببلو، ایوب خان، اکبر حسین راجو بھائی، مزمل، جلال سنجر، مگیش، روی کلستری، معین سید، مرغی والا شاکر، ان تمام حضرات کی رہنمائی میں جلوس نکالا گیا تھا ۔

Comments


bottom of page