
28 November 2024
ہریانہ،کسان شکتی سنگھ کے صدر چودھری پشپندر سنگھ نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جٹ برادری اب ہندو مذہب چھوڑ کر سکھ مذہب قبول کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جٹ برادری مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت لگائے گی اور کسی کو مسلمانوں کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چودھری پشپندر سنگھ کا کہنا تھا، "اب مسلمانوں کے ہاتھ سے ایک سوئی بھی کوئی نہیں چھین سکتا۔ ہم جٹ پوری طرح سے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ہر ممکن دفاع کریں گے۔"یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ چودھری پشپندر سنگھ کے اس بیان کو مختلف حلقوں میں کافی اہمیت دی جا رہی ہے، اور اس کے اثرات سیاسی و سماجی سطح پر دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔