ممبئی 22 اگست( محمد ریحان )ملک کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں بھی خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دو دن قبل کولکتہ کے آر جے میڈیکل کالج کے ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور وحشیانہ قتل کے بعد تھانے کے بدلا پور کے ایک نامور اسکول میں شیطان ملازم نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ان انتہائی نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات کے اثرات پورے ملک میں گونجنے لگے۔ خواتین طبقے میں عدم تحفظ اور خوف کی فضا پیدا کردی گئی ہے۔ عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ لوگ سڑکوں پر آگئے۔ ہر طرف چیخ و پکار اور شور تھا۔ آج نہ صرف ملک میں بلکہ ریاست مہاراشٹر میں بھی خواتین غیر محفوظ ہیں۔ ممبئی شہر اور دیگر علاقوں کی خواتین اور پرہار جن شکتی پارٹی کی خواتین نے ایسے واقعات کے خلاف احتجاج کیا۔
عہدیداران اور کارکنان چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔ نہ صرف ملک میں بلکہ ہماری ریاست مہاراشٹر میں بھی خواتین، نوجوان خواتین اور چھوٹی بچیاں عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کی حفاظت کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو مشترکہ طور پر پالیسی اور تعزیری دفعات میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم تمام خواتین طبقہ کی جانب سے بچو کڑوچیئرمین، معذوروں کی بہبود کی وزارت سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ہماری شکایات وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت تک پہنچائیں اور ہمارا ساتھ دیں۔