5 November 2024
پونے: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے وَنجِت بہوجن اگھاڑی کا منشور، جسے "جوشابا سَمَتَاپتر" کا نام دیا گیا ہے، پونے میں پارٹی کے قومی صدر ایڈووکیٹ پرکاش امبیڈکر کے ہاتھوں جاری کیا گیا۔ یہ منشور جوَتِبا، شاہو، اور بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات سے متاثر ہے۔
وَنجِت بہوجن اگھاڑی کے منشور کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
- دھرم خطرے میں نہیں بلکہ ریزرویشن خطرے میں ہے!
- جعلی آدیواسی سرٹیفکیٹ منسوخ کیے جائیں گے اور حقیقی حق داروں کو جنگل کی زمین تقسیم کی جائے گی۔
- ذات پر مبنی مردم شماری کے ساتھ منڈل کمیشن کے فیصلے کی 100 فیصد عملدرآمد کی جائے گی۔
- او بی سی اور مراٹھا ریزرویشن کو علیحدہ رکھا جائے گا۔
- 'پیغمبرمحمدﷺ بل' کو اسمبلی میں منظور کیا جائے گا۔
- خواتین کو ماہانہ 3500 روپے وظیفہ ملے گا۔
- کاشتکاروں کے لیے مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے قانون بنایا جائے گا۔
- سویابین اور کپاس چننے والے مزدوروں کو منریگا کے تحت 5 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
- 40 سال سے زیادہ عمر کے خواجہ سراؤں کو ماہانہ 5000 روپے پنشن دی جائے گی۔
- نئے کاروباروں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
- ہر کسی کے لیے KG سے PG تک مفت تعلیم دی جائے گی۔
- ہر ماہ گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ بجلی اور بزرگوں کے لیے 300 یونٹ مفت دی جائے گی۔
- آنگن واڑی سیوکائیں اور آشا کارکنان کو ریاستی سرکاری ملازمین کا درجہ دیا جائے گا۔
- غیر قانونی قبضے والی سرکاری زمینوں کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔
- بدھ مت پیروکاروں کو مفت مذہبی سفر فراہم کیا جائے گا۔
- بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو 2 سال تک 5000 روپے بطور بیروزگاری وظیفہ دیا جائے گا۔
ایڈووکیٹ امبیڈکر نے اس موقع پر کہا کہ وَنجِت بہوجن اگھاڑی کے منشور کو ریاست کے عوام ضرور قبول کریں گے اور وَنجِت بہوجن اگھاڑی کے امیدواروں کو کثیر تعداد میں ووٹ دیں گے۔
اس تقریب میں وَنجِت بہوجن اگھاڑی کی ریاستی نائب صدر دیشا پنکی شیخ اور پونے کی مختلف اسمبلی حلقوں سے پارٹی کے امیدوار بھی موجود تھے۔