top of page

پوربندر میں آئی سی جی کا اے ایل ایچ  ایم  کے- III ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار

5 January 2025


انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کا ایک اے ایل ایچ  ایم  کے- III ہیلی کاپٹر 05 جنوری 2025 کو تقریباً 12 بجکر 15 منٹ پر گجرات کے پوربندر ہوائی اڈے کے رن وے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ آئی سی جی کا  یہ  ہیلی کاپٹر، جس میں دو پائلٹ اور ایک ہوائی غوطہ خور عملہ تھا، معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ واقعہ کے فوراً بعد عملے کو بازیاب کرا کے پوربندر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات بورڈ آف انکوائری کر رہا ہے۔کمانڈنٹ (جے جی) سوربھ، ڈپٹی کمانڈنٹ ایس کے یادو اور منوج پردھان ناوک کی آخری رسومات فوجی  روایات اور اعزاز کے مطابق کی جائیں گی۔

bottom of page