top of page

وزارت خزانہ کا ایل آئی سی  ایجنٹوں اور ملازمین کے لیے فلاحی اقدامات کو منظوری

فلاحی اقدامات میں گریجویٹی کی حد میں اضافہ، کمیشن  کی تجدید کے لیے اہلیت ، مدتی بیمہ کور اور ایل آئی سی  ایجنٹوں اور ملازمین کے لیے فیملی پنشن کی یکساں شرح شامل  ہے

وزارت خزانہ نے آج لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کے ایجنٹوں اور ملازمین کے فائدے کے لیے کئی فلاحی اقدامات کو منظوری دی۔   فلاح و بہبود سے متعلق یہ  اقدامات ایل آئی سی  (ایجنٹس) کے ضوابط، 2017 میں ترمیم، گریچوٹی کی حد میں اضافہ اور خاندانی پنشن کی یکساں شرح سے متعلق ہیں۔

درج ذیل فلاحی اقدامات  کو  ایل آئی سی  ایجنٹوں  اور ملازمین کے لیے  منظور کیا گیا ہے:

  • ایل آئی سی ایجنٹوں کے لیے گریچوٹی کی حد کو 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔   اس سے ایل آئی سی  ایجنٹوں کے کام   کرنے کے حالات میں اور فوائد میں خاطر خواہ بہتری  آئے گی۔

  • دوبارہ تقرر شدہ ایجنٹوں کو تجدید کمیشن کے اہل ہونے کے قابل بنائے جانے سے ، انہیں مالی استحکام میں   مزید اضافہ حاصل ہوگا ۔ فی الحال، ایل آئی سی  ایجنٹ پرانی ایجنسی کے تحت مکمل ہونے والے کسی بھی کاروبار پر تجدید کمیشن کے اہل نہیں ہیں۔

  • ایجنٹوں کے لیے ٹرم انشورنس کور کو موجودہ حد تک 3000 – 10000 روپئے  سے بڑھا  کر 25000 – 150000 روپئے کر دیاگیا ہے ۔  مدتی بیمہ میں  ، اس اضافے سے متوفی ایجنٹوں کے  کنبوں کو نمایاں طور پر فائدہ  حاصل ہو گا اور انہیں زیادہ خاطر خواہ فلاحی فائدہ    پہنچے گا۔

  • ایل آئی سی ملازمین کے  کنبوں کی فلاح و بہبود کے لیے 30 فی صد کی یکساں شرح پر فیملی پنشن ( خاندانی پنشن ) ۔

13 لاکھ سے زیادہ  ، وہ ایجنٹس  اور 1 لاکھ سے زیادہ  ، وہ مستقل ملازمین، جو ایل آئی سی  کے فروغ اور  بھارت میں بیمہ کی رسائی کو  مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان فلاحی اقدامات سے مستفید ہوں گے۔

bottom of page