29 October 2024
ممبئی: 171 مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کی اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے راشٹروادی کانگریس نے نواب ملک کو اپنا باضابطہ امیدوار مقرر کر دیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے تھے، تاہم اب پارٹی کی جانب سے باضابطہ ٹکٹ ملنے کے بعد آج، 29 اکتوبر 2024 کو، دوپہر 2:55 بجے A اور B فارم جمع کرائے ہیں۔
نواز ملک کی جانب سے داخل کیے گئے A اور B فارم ان کی باضابطہ نامزدگی کی تصدیق کرتے ہیں۔ مانخورد شیواجی نگر کے ووٹرز میں نواب ملک کے لیے اچھا ردعمل دیکھا جا رہا ہے اور ان کی راشٹروادی کانگریس کے امیدوار کے طور پر نامزدگی حلقے کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔