12nov 2024
ممبئی: نواب ملک کی مستقل ضمانت کی درخواست کو مسترد کرنے کے لیے بامبے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ عرضی سیمسن اشوک پاتھرے نے داخل کی ہے، جس میں نواب ملک اور ای ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواب ملک نے عدالت کی جانب سے طبی بنیاد پر دی گئی ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ اس ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ نواب ملک کو طبی بنیاد پر دی گئی ضمانت اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک انہیں مستقل ضمانت نہیں مل جاتی۔
تاہم، نواب ملک اس وقت انتخابی میدان میں اترے ہوئے ہیں اور مختلف مقامات پر انٹرویوز دے کر بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں، جسے عرضی گزار نے طبی بنیاد پر حاصل کی گئی ضمانت کا غلط استعمال قرار دیا ہے۔ اس بنیاد پر، سیمسن پاتھرے نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ نواب ملک کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔