top of page

ناگپاڑہ میں پانی کی ٹنکی کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 5 مزدور ہلاک

9 March 2025


ممبئی، ممبئی فائر بریگیڈ (MFB) کے مطابق، آج دوپہر تقریباً 12:29 بجے ناگپاڑہ کے ڈمٹیمکر روڈ پر واقع بسم اللہ اسپیس بلڈنگ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں زیر تعمیر عمارت کی پانی کی ٹنکی کی صفائی کے دوران 5 مزدوروں کا دم گھٹ گیا۔ذرائع کے مطابق، تمام مزدور نجی کنٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس، ایمبولینس (108) اور بی ایم سی کے وارڈ اسٹاف موقع پر پہنچ گئے اور تمام مزدوروں کو فوری طور پر جے جے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، جے جے اسپتال کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ تمام 5 مزدور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔یہ اطلاع بی ایم سی کے بی اینڈ ایف ڈپارٹمنٹ کے مکادم، شری کامبلے، نے دی۔ حادثے کی مکمل تفتیش جاری ہے کہ آخر پانی کی ٹنکی میں داخل ہونے کے بعد مزدوروں کا دم گھٹنے کی کیا وجوہات تھیں۔

bottom of page