ممبئی ۔ جنوبی ممبئی کی مہایوتی کی امیدوار یامنی یشونت جادھو نے ایک خصوصی بات چیت میں بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میں اپنے ٹرم کے دوران میں نے ہمیشہ خواتین کے مسائل حل کرنے پر زور دیا ۔ اس دوران اپنی مسلسل کوششوں سے بی ایم سی کےزیر نگرانی علاقے کے مختلف مقامات پر نو زائیدہ بچوں کےلئے تقویت بخش غذائی مراکز قائم کئے۔ یہ تسلیم کہ اس وقت میونسپل کارپوریشن میرے لئے ایک نیا تجربہ تھا لیکن میں مانتی ہوں کہ اگر انسان میں سیکھنے اور کام کرنے کی لگن ہو تو کوئی چیز بھی مشکل نہیں ۔ آپ کو یہ جان کر بھی خوشی ہوگی کہ کارپوریشن میں بجٹ پربحث کےد وران مسلسل چار گھنٹے تک تقریر کرنے کا ریکارڈ بھی میرے نام ہے۔ کارپوریشن کی مارکیٹ اینڈ گارڈن کمیٹی کے صدر کے طور پر میں نے شہر کے پارکوں اور گارڈنوں کی تزئین کاری میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔ ایک عوامی نمائندےکی حیثیت سے اپنے حلقہ انتخاب کے اہم مسائل پر اسمبلی میں آواز بلند کرنا ہی عوام کی اصل نمائندگی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے حلقہ انتخاب میں رکن اسمبلی کی حیثیت سے میں نے جو تجربات کا مشاہدہ کیا وہ لوک سبھا حلقہ میں فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ یہ سچ ہے کہ میںنے پوری ایماندار ی سے بلا تفریق مذہب و ملت ایوان اسمبلی میں اپنے حلقہ کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھی، آپ سے میرا وعدہ ہے میں جنوبی ممبئی کے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے سخت محنت کروں گی اور دن رات ایک کردوں گی ۔میں اب جنوبی ممبئی کے پورے حلقہ میں کام جاری رکھناچاہتی ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ آپ کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانےمیں مجھے کامیابی حاصل ہوگی ۔ یامنی جادھو نے اپنی سیاسی و سماجی خدما ت کے دوران کسی بھی سماج سے کوئی تفریق نہیں کی ۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے دفترمیں مسلم بھائی بہنوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔
top of page
bottom of page