ممبئی:9 اکتوبر 2024 مہاراشٹر ریاست میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی چند ذاتوں کو مرکزی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش ریاستی حکومت نے نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات کو کی تھی۔ اس سفارش کے تناظر میں، نیشنل کمیشن نے تفصیلی جانچ کے بعد ہدایات کے مطابق کمیشن کے قومی صدر ہنس ر اج اہیر کی ہدایت پر ان او بی سی ذاتوں اور ذیلی ذاتوں کو مرکزی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ریاستی فہرست کے نمبر 220 میں شامل بڑگجر، سوریہ ونشی گجر، لیوے گجر، روے گجر اور ریوا گجر جیسی ذاتوں کو مرکزی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح، ریاستی فہرست کے نمبر 216 میں درج پووار، بھوئیر، اور پاور ذاتوں کو الگ الگ درج کرتے ہوئے کمیشن نے ان او بی سی ذاتوں کو مرکزی فہرست میں شامل کرنے کی اجازت دی ہے۔
کاپیوار، مُنّار کاپیوار، مُنّار کاپو، تلنگا، تلنگی، پینٹاریڈڈی، بکےکری جیسی بیلدار ذاتوں کی ذیلی ذاتوں کو ریاستی فہرست کے نمبر 189 میں شامل کرنے کے بعد ریاستی حکومت کی سفارش کے مطابق کمیشن نے ان کی مرکزی فہرست میں شمولیت کی منظوری دی ہے۔ اسی طرح، ریاستی فہرست کے نمبر 262 میں شامل لودھ، لودھا، اور لودھی، اور نمبر 263 میں درج ڈانگری ذات کو بھی ریاستی حکومت کی سفارش کے مطابق مرکزی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔