30 October 2024
ممبئی، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست کی 288 نشستوں پر مجموعی طور پر 7995 امیدواروں کے 10905 کاغذات نامزدگی 29 اکتوبر تک داخل کیے گئے ہیں، چیف الیکشن آفیسر کے دفتر نے اطلاع دی۔ مہاراشٹر اسمبلی عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق 15 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہے اور انتخاب کا نوٹیفکیشن 22 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ آج 29 اکتوبر نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ ان کاغذات کی چھان بین 30 اکتوبر کو ہوگی اور نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4 نومبر ہے۔ پولنگ 20 نومبر 2024 کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر 2024 کو کی جائے گی۔