top of page

مودی کو اب خواتین جواب دیں گی : پریتی مینن۔۔۔ سنجے دینا پاٹل کی مقبولیت سے بی جے پی خیمے میں گھبراہٹ

ممبئی ۔ یہ لوک سبھا الیکشن سچ اور جھوٹ، ایمانداری اور بے ایمانی، محبت اور نفرت کے بارے میں ہے اور چائنا مال کی طرح مودی کی گارنٹی اب ختم ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم مودی تین دن میں دو بار ممبئی آ رہے ہیں کیونکہ مودی کو اب مہاراشٹر میں شکست نظر آ رہی ہے۔ آئین کو ختم کرنے کی بات کرنے والوں کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ یہ بیان ممبئی کانگریس کے ورکنگ صدر چرن سنگھ سپرا نے دیا۔ نارتھ ایسٹ ممبئی مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار سنجے دینا پاٹل کی مہم کے لیے گوونڈی شیواجی نگر میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیاتھا ۔سنجے دینا پاٹل کی مقبولیت سے بی جے پی کے خیمے میں گھبراہٹ کا ماحول بن گیا ہے اس وجہ سے اب وہ گوونڈی شیواجی نگر کو پاکستان ،لوجہاد اور طرح طرح کے ناموں سے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس بار عوام نےان کو گھر بیٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے اور مودی مٹن، مچھلی اور منگل سوتر کی بات کر رہے ہیں۔ مودی کا روڈ شو گھاٹ کوپر میں ہوا، وہ راجاواڑی اسپتال کے قریب سے گزرے لیکن سانحہ گھاٹکوپر کے زخمیوں کو دیکھنے نہیں گئے۔ بی جے پی ممبئی کی تمام سیٹیں ہار رہی ہے اور اب صرف خواتین ہی مودی کو جواب دیں گی۔ عام آدمی پارٹی کی پریتی مینن نے کہا کہ یہ زمین جیجاؤ، اہلیہ بائی ہولکر، ساوتری بائی پھولے کی ہے اور ہم مودی کو اس زمین پر ان کی جگہ دکھائیں گے۔ سابق ایم ایل اے انیس احمد نے کہا کہ اب ریاست میں مودی مخالف ماحول ہے۔ اس نے ریاست میں لوٹس آپریشن کے ذریعے شیوسینا کے کچھ ایم ایل اے کو کھوکے دے کر حکومت گرانے کا کام کیا۔ غریبوں کے لیے کانگریس کی طرف سے لائی گئی اچھی اسکیموں کو بی جے پی حکومت نے بند کر دیا۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری بڑھ گئی، ہمیں ہمارے پرانے دن واپس دو۔ ہم آپ کے اچھے دن نہیں چاہتے۔ آخر میں انیس احمد نے کہا کہ سنجے دینا پاٹل کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے منتخب کرنا ہے ۔

Comentarios


bottom of page