top of page

منسے نے شیواجی نگر مانخورد اسمبلی حلقے سے جگدیش کھانڈیکر کو دیا ٹکٹ، ستیش وید نے کیا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

22 October 2024

ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا (منسے) نے شیواجی مانخورد اسمبلی حلقے سے جگدیش کھانڈیکر کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور پرانے کارکن ستیش وید شدید ناراض ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ستیش وید پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔



ستیش وید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے اس حلقے میں پارٹی کے لئے سرگرم رہے ہیں اور پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن انہیں نظر انداز کر کے جگدیش کھانڈیکر کو ٹکٹ دینا ان کے لئے مایوس کن ہے۔ وید نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اپنے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

منسے کے اس فیصلے کے بعد پارٹی کے اندرونی خلفشار کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ کچھ پارٹی کارکن بھی اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف جگدیش کھانڈیکر کے حامی اس فیصلے کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔



پارٹی کی قیادت کی جانب سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ منسے کے اندرونی اختلافات آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

bottom of page