ممبرا امرت نگر کے رہنے والے ایم بی بی ایس ڈاکٹر شیراز احمد منظور احمد خاں عمر 62 سال کا بہیمانہ قتل کیا گیا ہے۔ ملزم وسیم ستار میمن عمر 44 سال پیشہ رکشہ ڈرائیور ساکن امرت نگر ممبرا کو پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔اطلاع کے مطابق ڈاکٹر نے ملزم کو گاڑی کے ٹیکس کی ادائیگی کے لیے رقم دی تھی۔ لیکن ملزم وسیم میمن ٹیکس کی ادائیگی اور ادھار کی رقم ادا نہیں کر رہاتھا۔ جس سے ڈاکٹر شیراز خان بار بار فون کر کے پوچھتے رہتے۔ اس پر ان کا کئی بار جھگڑا بھی ہوا۔ اسی جھگڑے کا بدلہ لینے کے لئے ملزم وسیم میمن نے ڈاکٹر کو پیسے ادا کرنے کے بہانے سے رکشہ سے پھڑکے پاڑا لے گیا۔ جہاں ان پر چاپرسے حملہ کر دیا بعد میں سر پر پتھر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ جس وجہ سے ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مذکورہ کیس کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیاجہاں عدالت نے ملزم کو 26ستمبر تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔
top of page
bottom of page