top of page

ممبادیوی میں امین پٹیل کی حمایت میں عظیم الشان جلسہ، عوامی جوش سے مخالفین کے حوصلے پست

29 October 2024


ممبئی,ممبادیوی حلقہ میں وکاس اگھاڑی کے امیدوار امین پٹیل کی حمایت میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد مہا جن واڑی، چینچ بندر، ڈونگری میں کیا گیا۔ اس مشترکہ اجلاس میں کانگریس، شیو سینا، اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور امین پٹیل کی عوامی خدمات و 15 سالہ کارکردگی کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر مقررین نے امین پٹیل کی بلا تفریق عوامی خدمت کو سراہا۔ مولانا ظہیر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ممبادیوی میں ہمیشہ شکست سے دوچار ہوئی ہیں اور عوام نے حکمت عملی سے انہیں ناکام بنایا ہے۔ ممبر آف پارلیمنٹ اروند ساونت نے کہا کہ امین پٹیل سیکولر نظریات کے حامل اور قابل اعتماد ایم ایل اے ہیں جو عوام کی فلاح میں بلا امتیاز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ عوام امین پٹیل کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنا کر ایک تاریخ رقم کریں گے۔

امین پٹیل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ممبادیوی کی خستہ عمارتوں کی مرمت، کلسٹر ڈیولپمنٹ کے ذریعے عوام کو بہتر ماحول و سہولیات کی فراہمی، اور گورا بائی میٹرنٹی اسپتال میں جدید طبی سہولتیں مہیا کی ہیں۔ انہوں نے زیرتعلیم نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ اس موقع پر امین پٹیل نے جلسے میں شریک عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طاقت عوام کا یہ جوش و خروش ہے۔

جلسے کے انعقاد میں سنیل کدم، روپیش کھانڈگے، یوگیندر واؤکر، راجو بھوڑکر، اسماعیل قریشی، کاشف شاہ، سید فرقان، امین پاریکھ، عمر لکڑاوالا، آفرین شیخ، اور زین پٹیل نے بھرپور تعاون فراہم کیا اور اتحادی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا۔

bottom of page