top of page

ممبئی کے گوونڈی شیواجی نگر میں نصراللہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف شیعہ برادری کا کینڈل مارچ

ممبئی، 02 اکتوبر 2024*: ممبئی کے علاقے شیواجی نگر، گوونڈی میں شیعہ برادری نے حزب اللہ کے سربراہ نصراللہ کی شہادت کے خلاف اسرائیل کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایک کینڈل مارچ کا انعقاد کیا۔ سینکڑوں افراد نے اس مارچ میں شرکت کی اور نصراللہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مارچ میں شریک افراد نے اپنے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں کاروباری سرگرمیاں بند کر دیا، جس کے باعث علاقے میں خاموشی چھا گئی۔ کینڈل مارچ پرامن انداز میں شیواجی نگر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔

مارچ میں شامل افراد نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور نصراللہ کے نظریات کو سلام پیش کیا۔ سابق میونسپل کارپوریٹرمحمد سراج شیخ نے م ٹائمز کو بتایا کہ "شیعہ برادری کے لیے نصراللہ کی شہادت ناقابل برداشت صدمہ ہے، اور یہ مارچ ان کی یاد میں خراج عقیدت اور ان کے نظریات کی حمایت کا مظہر ہے۔"

یہ احتجاج علاقے میں پرامن ماحول کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نصراللہ کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Comments


bottom of page