top of page

ممبئی میں عید میلاد النبیﷺ 18ستمبر بدھ کو منایا جائیگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت معین میاں کا میٹنگ کے بعد اعلان

ممبئی(محمد ریحان)ممبئی میں عید میلاد النبی ﷺ 18 ستمبر کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حضرت معین میاں نے اس کی اطلاع دی ہے، کیونکہ 16 ستمبر کو گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی ﷺ دونوں ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں تہواروں کے دوران امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ مشکلات سے بچنا ہے۔ پچھلے سال کی طرح، اس بار بھی ہندو مسلم اتحاد کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں تہوار الگ الگ دن منائے جائیں۔

خلافت ہاؤس کی جانب سے 18 ستمبر کو جو جلوس منعقد ہوگا، اس میں دلت لیڈر اور رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ خلافت ہاؤس نے ہمیشہ معاشرتی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ایسے لوگوں کو مدعو کیا ہے جو امن و اتحاد کے علمبردار ہوں۔

خلافت ہاؤس، جو آزادی کی تحریک کا مرکز رہا ہے، نے مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو، سردار پٹیل، علی برادران، مولانا ابوالکلام آزاد اور دیگر اہم شخصیات کی سرگرمیوں کا مرکز بنے رہنے کے ساتھ، ہندو مسلم اتحاد کی علامت بھی ہے۔ آزادی کی تحریک میں اس کا کردار نمایاں رہا ہے، اور اس کی تاریخ ہندو مسلم اتحاد کی کوششوں کے بغیر مکمل نہیں سمجھی جا سکتی۔

留言


bottom of page