top of page

ممبئی میونسپل کارپوریشن سےپارلیمنٹ تک ۔۔۔ لوگوں کے لیے کام کرتے رہنا میرا مقصد:راہل شیوالے

ممبئی ۔ممبئی سے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ راہل شیوالے کا شمار نمایاں ناموں میں ہوتا ہے۔ راہل شیوالےجو گزشتہ کئی سالوں سے شیوسینا میں ہیںمیونسپل سطح پر کئی سال کام کرنے کے بعد دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے ہیں۔ ۲۰۱۴؍کی مودی لہر میں راہل شیوالے پہلی بار جنوبی وسطی ممبئی حلقہ سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر ایکناتھ گائیکواڑ کو شکست دی تھی اس کے بعدپھر ۲۰۱۹؍ میں راہل شیوالے ایک بار پھر لوک سبھا انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئےاور اب وہ ۲۰۲۴؍ میں ہیٹرک کی تیاری کررہے ہیں راہل شیوالے ۱۴؍اپریل ۱۹۷۳؍کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ایک پڑھے لکھے گھرانے میں پیدا ہوئے راہل شیوالے نے سول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ابتدائی دنوں میں وہ انوشکتی نگر سے کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے۔ راہل شیوالے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی سیاست کی بڑی شخصیت تھے۔ انہوں نے ۲۰۱۰؍سے ۲۰۱۴؍تک لگاتار چار سال ممبئی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ عہدہ بہت اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ کارپوریشن کے خزانے کی چابیاں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ہاتھ میں ہوتی ہیں۔اب انھوں نے ۲۰۲۴؍ کے لیے میدان میں اتر گئے ہیں راہل شیوالے کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے تعلقات مسلمانوں سے کافی بہتر ہے ۔اس لیے انھوں اس بات کا کوئی خطرہ نہیں ہے کہ انھیں مسلمان ووٹ کرینگے یا نہیں ۔کیونکہ جس طرح سے انھوں نے مساجد اور مدرسوں کے لیے کام کیا ہے قوم ان کا شکریہ ادا کرتے نہیں تھکتی ۔انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کسی بھی کام کے لیے میں آدھی رات کو بھی خدمت کے لیے حاضر رہوں گا ۔

コメント


bottom of page