top of page

ممبئی جنوبی حلقہ کی مہا یوتی امیدوار یامنی جادھوکا مارننگ واک۔۔۔ سشی بین شاہ ایم ایس سی پی سی آر چیئرپرسن، ملند دیور ا کا مہم لوک سبھا الیکشن

ممبئی ۔مہایوتی امیدواریامنی یشونت جادھو آنے والے انتخابات سے پہلے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ورلی کے ساحل سمندر کے کنارے پر مارننگ واک کے ذریعے انتخابی مہم چلائی گئی ۔یامنی جادھو شہر کے فٹنس کلچر پر زور دیتی ہے اور مستقبل کے لیے اپنے وژن کا اشتراک کرتی ہے۔ جادھو نے کہا کہ اس نے تمام عمر کے لوگوں سے بات چیت کی جن میں خواتین، نوجوان اور بزرگ شامل ہیں۔ شہری ٹریفک، کھلی جگہوں اور شہری سہولیات جیسے مختلف مسائل پر بات چیت بھی کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ میری واک کے دوران جنوبی ممبئی سے لے کر مہاراشٹر اور ملک تک بہت سے مسائل پر بات ہوئی۔ میں نے ان مسائل پر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنا تعاون بڑھایا اور مجھے اپنا آشیرواد دیا۔اس موقع پرلوگوں نے سیلفیاں لیں اور اس کے ساتھ بات چیت کی۔اس مارننگ واک میں ایم پی ملند دیورا ،ششی بین شاہ،ایم ایس سی پی سی آراور بہت سے لوگ موجود تھے ۔

bottom of page