top of page

ملنڈوالوں کو بی جے پی بے وقوف بنا رہی ہے ۔۔۔ دھارای والوں کو ملنڈ میں آباد کیا جائے گا:سنجے دینا پاٹل

ممبئی ۔ ممبئی میں غیر قانونی طریقے سے مقیم بنگلہ دیشی کو حکومت شمال مشرقی ممبئی میں پی اے پی پروجیکٹ کے تحت بسانے کا کام کررہی ہے اس کے باوجود مہایوتی کے امیدوار مہر کوٹیچاملنڈ والوں کو بے وقوف بنارہے ہیں ایسا الزام ایڈوکیٹ ساگر دیورے نے کیا ہے۔حال ہی میں بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے بنگلہ دیشیوں کی فہرست دکھاتے ہوئے کہا تھاکہ پی اے پی پروجیکٹ میں کسی بھی بنگلہ دیشی شہری کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ لیکن کریٹ سومیا اور بی جے پی امیدوار مہر کوٹیچا شمال مشرقی ممبئی کے ووٹروں کو غلط معلومات دے کر گمراہ کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی شہری ہندوستان کیسے آئے؟کس قانون کی بنیاد پر بنگلہ دیشی شہریوں کو شمال مشرقی ممبئی میں پی اے پی پروجیکٹ میں دوبارہ آباد کیا جائے گا۔اس کا جواب مہایوتی کی سرکار کریں۔میونسپل کمشنر کو ۱۱؍جنوری ۲۰۲۲؍کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے محکمہ شہری ترقی کے ذریعہ پی اے پی پروجیکٹس کو منظور کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ شہریوں کے اعتراضات اور تجاویز طلب کی گئیں۔ پھر جون ۲۰۲۲؍میں حکومت کی تبدیلی آئی اور جون ۲۰۲۳؍میں ملنڈ میں پی اے پی پروجیکٹ کو پہلی ماحولیاتی منظوری دی گئی۔ اس کے بعد مہایوتی حکومت نے فروری ۲۰۲۲؍اور ۲۰۲۴؍ کو پی اے پی منصوبے کی حتمی منظوری دی۔ پھر کریٹ سومیا اور مہر کوٹیچا نے حتمی نوٹیفکیشن کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ اب انتخابات کی دوڑ میں، مہر کوٹیچا اور کریٹ سومیا ووٹروں کو گمراہ کرنے کے لیے پی اے پی پروجیکٹ کی مخالفت کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار سنجے پاٹل نے کہا ہے کہ کوئی بنگلہ دیشی ملنڈ میں نہیں آرہا ہے جو اس ملک کے باشندے ہیں انھیں ہی اس ملنڈ میں بسایا جائیگا ۔بی جے پی نفرت کی سیاست اب بند کردیں سبھی لوگ ہندوستان سے محبت کرتے ہیں ۔

bottom of page