top of page

مسلمانوں نے ہمیشہ میری حمایت کی ہے : یامنی جادھو۔۔۔ انتخابی مہم کے آخری اتوار کو زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملاقات

ممبئی ۔ شندے سینا کی یامنی یشونت جادھو جنوبی ممبئی لوک سبھا سیٹ پر ادھو سینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت کے خلاف مقابلہ کر رہی ہیں۔ بی جے پی اور شندے سینا کے لوگ شندے سینا کی امیدوار یامینی کے لیے پورے دل سے محنت کررہےہیں۔ یامنی یشونت جادھو نے آج انتخابی مہم کے آخری اتوار کے موقع پر زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملاقات کرنے کی کوشش کی کیونکہ جنوبی ممبئی میں ایک بہت بڑا طبقہ مزدور ہے اور وہ اتوار کو ہی گھر میں ہوتا ہے ۔یامنی جادھو نے کہا کہ اسمبلی اپیکرراہل نارویکر اور منگل پربھات لودھا سے بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس علاقے میںمسلمان، گجراتی، مارواڑی، جین برادری، عیسائی برادری یا دیگر اقلیتی برادریوں کی طرف سے کافی حمایت حاصل ہے مہایوتی کے تمام کارکن ہمارے ساتھ ہیں۔ موجودہ ایم پی کی لاپروائی کی وجہ سے  ترقی کے لیے موصول ہونے والے فنڈز کا 51% لیپسہوا ہے ۔میری اسمبلی سیٹ پر مسلم کمیونٹی کے بہت سے ووٹر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ مجھے کامیاب بنایا ہے۔ مسلم کمیونٹی کام چاہتی ہے، ترقی چاہتی ہے۔ میں فیصد تو نہیں بتا سکتی لیکن یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ مجھے ان کا بھرپور تعاون ملے گا۔

bottom of page