top of page

مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز دہلی کی خدمات اور چند گزارشات

31 October 2024


اللہ کا شکر ہے کہ مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز دہلی سے شائع ہونے والی کتابیں پورے عالمِ اسلام کے لیے ایک بے مثال خدمت اور   مختلف عنوانات پر سید ابوالاعلی مودودی کی فکری وراثت ہے ۔ یہ تحریک جماعت  اسلامی کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ اس نے  مرکزی مکتبہ اسلامی ، ایک ایسا علمی ادارہ قائم کیا ہے جو اپنی خدماتانجام دے رہا ہے۔  یہ عظیم الشان علمی سرمایہ صرف مرکزی مکتبہ اسلامی دہلی یا جماعت اسلامی ہند کا ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا سرمایہ ہے۔ اس کےقیام کے مقاصد  دیں کا صحیح اورقرآنی تصور عام کرنا ہے تاکہ دین کو شعوری طور پر سمجھے، اور دین اسلام کے تقاضے،اس کی دعوت، نصب العین اور اس کا طریقہ کار آسانی اور گہرائی کے ساتھ جان سکے۔     آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے؛ لوگ آسانی اور سہولت کو پسند کرتے ہیں۔ جو چیز آسانی سے دستیاب ہو اور کم خرچ میں میسر ہو، اسے لوگ زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ لوگوں کی اس نفسیات کو دیکھتے ہوئے مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز دہلی کو چاہیے کہ آن سہولتوں پر غور کرے اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آج ہر شخص کے پاس موبائل، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر یا ٹیبلٹ موجود ہے اور لوگ ان آلات پر پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مکتبہ کو چاہیے کہ اپنی کتابوں کو معیاری پی ڈی ایف کی شکل میں پیش کرے اور انہیں وسیع پیمانے پر پھیلائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں اور تحریک اسلامی  کی نگارشات کا مطالعہ ان کے لیے آسان ہو۔ اس سے  لوگوں کو مطالعہ میں سہولت ہوگی بلکہ تحریکی مشن کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوگی۔     سوشل میڈیا پر  متعدد ایسے پلیٹ فارمز موجود ہیں، جہاں کتب آن لائن شائع کیا جا سکتا ہے۔ بہت ساری پی ڈی ایف اور ای بکس ، گوگل ای بکس ،محدث  لائبریری ،کتاب وسنت ڈاٹ کام ،ریختہ موجود ہے۔     اگر مرکزی مکتبہ اسلامی  دہلی اور جماعت اسلامی ہند ،یہ چاہتےہیں کہ ان کی شائع شدہ کتب زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچیں، تو اسے آج کے اس ٹیکنالوجی کے دور میں ان سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے تحریکی مشن ،نصب العین اقامت دین کو مزید تقویت دینے کے لیے ان ذرائع کا بھر پور  استعمال کرنا چاہیے۔  مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز دہلی سے شائع شدہ کتب کو پی ڈی ایف بنا کر پھیلانے سے منع کیا جا رہا ہے۔ پڑوسی ملک کے پبلیشنگ ادارے,منشورات،اچھرا ،منصورہ۔ الفیصل لاہور ،Readmoududi.com,مکتبہ معارف اسلامی کراچی ،ادارہ ترجمان القرآن،اسلامک پبلیکیشنز لاہور سے تیار پی ڈی ایف بڑے پیمانے پر سرکیولیٹ ہوتے ہیں ۔ اس طرح کی جکڑ بندیوں سے مرکزی مکتبہ اسلامی دہلی لٹریچر کی ترسیلات کو محدود کردینا چاہتا ہے۔ میں اس بات پر بھی حیران ہوں کہ سوشل میڈیا پر موجود آن لائن ای بک پلیٹ فارمز کا مکتبہ نے ابھی تک بھرپور استعمال کیوں نہیں کیا؟ یہ سوال نہ صرف میرے ذہن میں ہے بلکہ بہت سے دیگر افراد کے ذہنوں میں بھی ہے کہ مکتبہ یہ قدم کیوں نہیں اٹھاتا؟ میری  مرکزی مکتبہ اسلامی ۔دہلی  سے امید ہے کہ اگر ان تک یہ پیغام پہنچے، تو ان نکات پر ضرور غور کریں اور اپنی کتب کی رسائی کو زیادہ سے زیادہ عوام الناس تک پہنچانے کے لیے ان اقدامات کو اپنانے کی کوشش کریں۔

اصف خان

دھامن گاؤں بڑے ضلع بلڈھانہ مہاراشٹر

9405932295

bottom of page