top of page

مدھیہ پردیش میں' لاڈلی بہنا ' اسکیم بند؟۔۔۔۔۔۔ مہاراشٹر میں بھی اپوزیشن نے اس اسکیم کو ایک دھوکا قرار دیا

ممبئی 30ستمبر،مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے "لادلی بہنا"اسکیم کو استعمال کرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس اسکیم کے ذریعے بی جے پی نے خواتین ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کیا، اور EVM کی مدد ہمیشہ کی طرح شامل رہی، لیکن الیکشن ختم ہونے کے بعد اب بی جے پی نے اس اسکیم کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کا جواز مالیاتی نظم و ضبط کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔



ذرائع کے مطابق، بی جے پی نے "مالیاتی محکمہ" کا استعمال کرتے ہوئے "لادلی بہنا"اسکیم کو بتدریج ختم کرنے کی چال چلی ہے۔ یہ اسکیم انتخابی مقاصد کے تحت لانچ کی گئی تھی، اور اب جب کہ انتخابات ختم ہو چکے ہیں، اس اسکیم کی افادیت بھی بی جے پی کے لئے ختم ہو گئی ہے۔

اس طرح کی اسکیمیں عموماً انتخابی فتوحات کے لئے وقتی مقبولیت حاصل کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں، اور جیسے ہی انتخابات کا ہنگامہ ختم ہوتا ہے، یہ اسکیمیں خاموشی سے ختم کر دی جاتی ہیں۔ "لادلی بہنا" اسکیم بھی اسی طریقے کا شکار ہو رہی ہے۔



مہاراشٹر میں صورتحال:

مہاراشٹر میں بھی کچھ مختلف نہیں ہونے والا۔ بی جے پی،شندے اور اجیت پوار دھوکہ باز لیڈر اپنی چالبازیوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اُدھو نے ناگپور میں ان لیڈروں کو خاص طور پر گلابی جیکٹ والے دھوکہ بازکہہ کر مخاطب کیا تھا۔


مہاراشٹر کی خواتین، جو فطری طور پر سادہ لوح ہیں، ہمیشہ ان چالباز سیاست دانوں کے جھانسے میں آ جاتی ہیں۔ یہ دھوکہ باز لیڈر ہر بار انہیں نئے وعدوں اور اسکیموں کے جھانسے میں پھنسا کر اپنا مقصد پورا کرتے ہیں۔ عوام خصوصاً خواتین کو چاہیے کہ وہ ان سیاست دانوں کی سازشوں کو سمجھیں اور ان کے جال سے باہر نکلیں۔

اس وقت بی جے پی کی چالبازیاں اور دھوکہ دہی کی سیاست عروج پر ہے، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام خاص طور پر خواتین ان فریب کاریوں کو پہچانیں تاکہ وہ مستقبل میں ایسے جھوٹے وعدوں اور اسکیموں کا شکار نہ ہوں۔

Comments


bottom of page