top of page

مدرسہ اشرف الرضا نسواں میں سالانہ سنی اجتماع کا انعقاد

13, December 2024


ممبئی ،مدرسہ اشرف الرضا نسواں، جو کہ تلو جہ فیز 1 میں واقع ہے، کے زیر اہتمام صرف خواتین کے لیے سالانہ سنی اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام علمائے اہل سنت کی سرپرستی میں ہوگا۔تاریخ: اتوار، 15 دسمبر 2024مقام: بھیما شنکر بلڈنگ، سیکٹر 9، ایچ ڈی ایف سی بینک کے قریب، تلو جہ فیز 1وقت: ظہر سے مغرب تکاجتماع میں خواتین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں اور دوسروں کو بھی دینی معلومات فراہم کرنے کے لیے مدعو کریں۔اس اجتماع کی نظامت اور تربیت کی ذمہ داری معروف مبلغاتِ اہل سنت، سریا باجی اشرفی قادری اور خوشنما باجی اشرفی کے سپرد ہوگی۔

مہمانانِ خصوصی:

• سابرا اشرفی (وکھرولی)

• سلمیٰ قادری (گوونڈی)

• رقیہ اشرفی (گھاٹ کوپر)

یہ پروگرام ادعائے اشرف الرضا فاؤنڈیشن کے زیر انتظام منعقد کیا جا رہا ہے۔ تمام خواتین سے گزارش ہے کہ اس دینی اجتماع میں شرکت کریں اور اپنے اعمالِ نیک میں اضافہ کریں۔


bottom of page