26 October 2024
موجودہ دور کا بڑاالمیہ ہے کہ خاندان اور رشتوں کے تانے بانے بکھر رہیے ہیں ۔افراد خاندان کے درمیان مفاہمت ، آپسں میں تناؤ،خود غرضی ،جذبہ ایثار اور گرم جوشی کی کمی محسوس کی جارہی ہے ۔زوجین کے درمیان الفت و محبت،والہانہ پیار کی بجائے حقوق کے مطالبے اور شکایتوں کے دفتر کھلے ہیں ۔سسرالی رشتے داروں کے درمیان صلہ رحمی کم اور بدگمانی زیادہ ، رشتوں میں خلوص کم خود غرضی زیادہ ہے۔
اسلام کی تعلیمات
خاندانی مسائل اور باہمی اختلافات کے حل کے لیے فریقین کے بزرگوں میں سے حکم بنانےاور مسائل کے حل اور فہمائش کے لیے ایک فطری اور آپسی سمجھوتے کا نظام قائم کرتا ہے۔
"ازدواجی وعائلی زندگی کے مسائل اور الجھنوں کو حل کرنے ،افراد خاندان کے اختلافات کو دور کرنے اور ان کے درمیان ہم آہنگی اور خوش گوار ی پیدا کرنے کی کوشش کا نام فیمیلی کاؤنسلنگ ہے ۔"فرد کے رویہ،جذبات،غصہAnger۔ Anxiety نفسیات اور جسمانی وجود سے صادر ہونے والی حرکات و سکنات،غصہ اور خیر و شر کی تمیز انسان کی فطرت میں شامل ہے .ان کو مثبت سوچ Positive Attitude دینا ایک کانسلر کا کام ہے ۔
* فیملی کانسلنگ بند گلی سے نکلنے کا راستہ ہے۔
* خاندان کو ٹوٹنے بکھر نے سے بچانے کی تدبیر ہے۔
* خوش گوار ازدواجی زندگی جینے کا ہنر ہے۔
* اجڑتے گھروں کو آباد کرنے کا نسخہ ہے۔
* گھریلو تنازعات Counflicts, رشتوں میں اعتماد کی بجائے شک کو رفع کرنے میں معاون ہے۔
مفاہمتی سینٹر*Mutual Understanding Center* ایسے سیکڑوں خاندان ہیں جن کے ساتھ کی گئی کاؤنسلنگ سے ان کی پریشان زندگی میں خوش گواری آگئی ۔آپسی موافقتAdjustment اور باہمی مفاہمت Understanding کی کمی نے طلاق ،خلع ،علیحدگی ،نا امیدی ،دشمنی کو بڑھاوا دیا ہے ۔ماہر کانسلر کی تجویز اور نفسیاتی تکنیکNeuro Linguistic Science of subconscious Mind Programming (NLP) کے زریعے ماضی کی تلخ یادیں اور بدگمانی پر امید زندگی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
نشان راہ*Milestones*
# مزاج میں موافقت#اختلاف میں مفاہمت# تنازعات میں مصالحت# اقدام میں مشاورت
ذہنوں کی تعمیر بھی کیجیے ،گنبد اور محراب کے ساتھ
خاندانی مفاہمتی سیٹرFamily Counseliling Center
ہمیں دیتے ہیں
(1) فیصلہ کرنے کی قابلیت ،مثبت سوچ ،مسئلے کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے اور بات سننے کی اہلیت پیدا کرنے کی اپروچ ۔(2)فریقین کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کے لیے واضح اور متعین سمت،مشاورت Advice.(3)فریقین کے درمیان پل کا کام انجام دیتی ہے کاؤنسلنگ۔ جذباتی ،نفسیاتی،معاشرتی، ذہنی صحت مندی اور دیگر معاملات میں فریقین کی فلاح وبہبود کے احساس کو اجاگر کرتی ہے ۔ان کے خاندانی اور عائلی مسائل و آپسی تنازعات کے حل کرانے میں مدداور راہ نمائی کرتی ہیے ۔(4) جذبات کی داخلی کشمکش کا درست ادراک۔آپ کی سوچ کو اعتماد کا رخ دیتی ہے۔(5) اپنے مخصوص مسئلے کو سلجھانے اور رشتوں کے بحران سے نمٹنے کا تعمیری عزم و حوصلہ سکھاتی یے۔(6) فریق کے جذباتEmotionاور رشتوں کا احترام ،فرد شناسی،تعامل بالمثل Principal of reciprocity میں مثبت اقدام اخلاقی آداب اور اخلاقیات Morals,Manners and Ethics سکھاتی ہیے ۔(7) خود شناسی پیدا کرنے اور تعلقات میں بہتری لانے کے ضوابط اور Tips سکھاتی ہے ۔(8)حالات ، خیالات ،سرشت اور سوچ کے مطابق برداشت Compromise اور اپنے موقف میں لچک دار رویہ پیدا کرنے پر ابھارتی ہے۔ثبات وتغیر Stability and Flexibility کی طرف متوجہ کراتی ہے۔(9) امید رجا، توکل تدبیر،حوصلہ مندی،معافی ودرگذر،اپنے حق سے کم پر اللہ کے لیے راضی ہو جانا ،نافعیت کی صلاحیت اور ظلم وجبر ،حق تلفی سے اجتناب سکھاتی ہے .(10)زندگی میں استقلال ،خیروثبات،رشتوں میں اخلاص اور مضبوطی پیدا کرنے ،تنگی سے وسعت کے دروازے اور بند گلی کھولنے کا راستہ تلاش کراتی ہے ۔
انا کے زعم میں خود کو بگاڑنے والو
تمام عمر جلو گے قربتوں کی خواہش میں
طلاق ،خلع،علحیدگی کا حتمی قدم اٹھانے سے پہلے مفاہمت کی راہ سے درست راستہ تلاش کرتی ہے فیمیلی کانسلنگ ۔
زندگی تو زندگی کی جستجو کا نام ہے
عدالتیں ،دارلقضاء، دارالافتاء ،کمپلینٹ سینٹر ز پر لاکھوں مقدمہ فیصلے کے لیے اپنی باری کے انتظار میں اپنا بہت کچھ کھو دیتے ہیں ۔کورٹ کچہری،پولس کے چکر لگاتے ہوئے وہ اپنا روپیہ، وقت،عمر ،جوانی ،ازدواجی ضرورتیں ،رشتے ناطے، حقوق وفرائض ،بچوں کی تعلیم تربیت، لاڈ پیار،ان کا معصوم بچپن اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔
کیا آپ واقعی تبدیلی چاہتے ہیں
جماعت اسلامی ہند ،حلقہ مہاراشٹر ایک دینی ،اصولی ،منظم جماعت ہے۔ ریاست بھر میں پھیلے اس کے یونٹس کانسلنگ سینٹرز ،مفاہمتی سینٹرز اس کام کو احسن طریقے سے انجام دے کر سیکڑوں خاندانوں کے درمیان صلح اور ازدواجی رشتوں کو ٹوٹنے،بکھرنے ،طلاق و خلع سے بچانے کے لیے سرگرم ہیں ۔ بستی بستی ،قریہ قریہ ،گاؤں گاؤں ان مراکز کے قیام کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔مساجد، مدارس، اسکولس ،کالجز، دارالمطالعہ ( لائبریری) مسلم تنظیموں ، انجمنوں کے دفاتر میں ایسے سینٹرز کم خرچ میں آسانی سے قائم کیے جاسکتے ہیں ۔علماء، ائمہ مساجد، اساتذہ، ڈاکٹرس ،وکیل، تجربہ کار خواتین ، معلمات، ریٹائرڈ سماجی کارکنان، کانسلنگ کے سلسلے میں مختلف work shops اور ہفتہ وار کورسیز میں تربیت حاصل کر کے سماج اور خاندانی مسائل کے حل کے سلسلے میں بہترین راہ نمائی کرسکتے ہیں ۔
اسٹرکچر (دفتری امور)
مشیر کے آفس میں دوکمرے ہوں ۔حسب ضرورت خاتونِ کانسلر کی موجودگی بہتر نتائج دیتی ہےشرعی معاملات کے لیے مفتی، قاضی سے روابط رہے ۔محلے کے مسلم وکیل سے قانونی مسئلہ کے لیے رابطہ۔ مسجد کمیٹی ،محکمہ پولس سے رابطے ۔ پہلے سے تیار چارٹس ،فارمیٹس ،کچھ کیس اسٹڈیز، فتاویٰ ،فقہ اسلامی، عائلی احکام ومسائل، اسلامی معاشرتی نظام،ضروری قانونی کتب اور فیملی کانسلنگ ریفرنس بکس،ماہر کانسلز کے کیس اسٹڈی سے متعلق ویڈیوز کلپس اور Documentation کی فائلس وغیرہ موجود رہے۔۔۔۔
آئیے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے افراد ملت اور معاشرہ سب مستعد اور سر گرم ہوجائیں ۔
زندگی حسب دستور چلتی رہے،بچ کے راہ فنا سے نکلتی رہے
باہمی گفتگو سے ہو حل مسئلے،لوگ چوکس رہیں جنگ ٹلتی رہے
از: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910