top of page

فلائنگ کس پر ممبئی بی جے پی خواتین مورچہ کی جانب سے راہل گاندھی کے خلاف شدید احتجاج

راہل گاندھی معافی مانگو' جیسے نعروں سےبی جے پی کا منترالے کے باہر ہنگامہ

ممبئی بی جے پی خواتین مورچہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں فلائنگ کسس کرنے پر راہل گاندھی کے خلاف سخت احتجاج کا اظہار کیا گیا، 'راہل گاندھی ہائے ہائے، راہول گاندھی خواتین کی توہین کرنے والے ایسے نعروں کے ساتھ احتجاج کیا گیا، خواتین کی یہ توہین برداشت نہیں کریں گے راہل گاندھی معافی مانگیں۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر چترا واگھ، ممبئی بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر شیتل گمبھیر نے آج منترالے کے قریب گاندھی مجسمہ کے پاس احتجاجی مظاہرہ کیا۔ راہول گاندھی نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ ان میں اور روڈ رومیو میں کوئی فرق نہیں ہےبی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر چترا واگھ نے اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ مارچ میں سینکڑوں خواتین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ راہول گاندھی کے خلاف نعروں سے منترالے کا احاطہ گونج اٹھا۔ اس احتجاج میں بڑی تعداد میں بی جے پی خواتین و کارکنان نے حصہ لیا۔

bottom of page