top of page

فری فلسطین کے نعروں سے وائی ایم سی گراؤنڈ گنج اٹھا

واے ایم سی اے گراؤنڈ میں آزاد فلسطین کے نام سے ممبئی سٹیزن فورم نے احتجاج اوردعا کا پروگرام رکھا تھا۔اس پروگرام میں سابق وزیر عارف نسیم خان،ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی،این سی پی پارٹی کے ترجمان نسیم صدیقی،این سی پی ممبئی پردیش کے کار گزار(اقلیتی محکمہ ) سراج احمد ،سابق ایم ایل اے یوسف ابرھانی موجود تھے ۔ اس پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نےشرکت کی تھی۔

مدن پورہ کے معروف محمد حسین پلے گراؤنڈ ( وائی ایم سی) میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف منعقدہ کانفرنس میں بڑی تعداد میں خواتین ، مردوں ، نوجوانوں، عالموں، طلبا اور مختلف تنظیموں کے اراکین اور مسلم لیڈروں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے اپنے بازو اور پیشانی پرفری فلسطین کے نعرے والی پٹیاں باندھ رکھی تھی ۔ اس کے علاوہ شرکاء کے ہاتھوں میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی مخالفت والے پلے کارڈس اور شانوں پر عربی رو مال تھے۔ اس کا نفرنس کا اہتمام انڈیا اسٹینڈ سولیڈیریٹی وتھ فلسطین کانفرنس، عنوان کے تحت کیا گیا تھا۔

یوسف ابرھانی نے کہا کی فلسطین کو آزاد کرنا ہے تو اسرائیل پروڈکٹس کا استمال بند کرنا ہوگا اس سے اسرائیل کا معاشی نظام تباہ ہو جائیگا۔ نسیم صدیقی نے کہا اسرائیل نے فلسطین پرناجائز قبضہ کیا ہے ۔اور ہزاروں فلسطینی کو بے دردی سے شہید کیا ہے۔اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ اور یورپ بھی اس کے ذمہ دار ہے۔انھوں نے مرکزی حکومت مودی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی دوگلی پالیسی سے عوام واقف ہو گئ ہے ۔ سراج احمد نے کہا ہے کہ فلسطین پر جس طرح کا ظلم ہوا ہے اس کی چو طرفہ مذمت ہونی چاہیے اور دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہوتا ہے تواس طرح کے پروگرام کر کےظلم کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے ۔فلسطین میں مسجد اقصیٰ موجود ہے جو ہمارا قبلا اول ہے۔اس کی حفاظت کے لئے ہم جان مال سب کی قربانی دینے کو تیار ہے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سر زمین پر تمام انبیاء کرام کی امامت کی ہے۔اس لیے یہ سر زمین دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے اہم ہے اور اس کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔

Comments


bottom of page