top of page

غیر مسلم صحافیوں کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا

ممبئی (محمد ریحان)ممبئی میں منعقدہ "پرافٹ فار آل" مہم کے تحت ایک اہم پروگرام اسلام جمخانہ میں منعقد کیا گیا، جہاں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ غیر مسلم صحافیوں کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ اس موقع پر معروف صحافی امتیاز خلیل نے کہا کہ اس مہم کا مقصد رسول کریم کی زندگی کے انفرادی، اجتماعی اور معاشرتی پہلوؤں پر روشنی ڈالنا اور یہ پیغام پہنچانا ہے کہ مسلمان اپنے نبی کے بارے میں اتنے جذباتی اور حساس کیوں ہوتے ہیں۔

پروگرام کی صدارت مدیر انقلاب شاہد لطیف نے کی، جنہوں نے ہندوستان کے ملے جلے معاشرے میں مسلمانوں اور برادران وطن کے درمیان محبت اور بھائی چارے پر زور دیا۔ مہم کے روح رواں ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی نے بتایا کہ اس مہم میں مسلم اور غیر مسلم افراد کو جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام ہر طبقے تک پہنچ سکے۔

Comments


bottom of page