top of page

عید میلاد النبی ﷺ جلوس کے لیے 18ستمبر کو سرکاری چھٹی کا اعلان

 عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹی 16 کے بجائے 18 ستمبر کو، اننت چتردشی کے دوران گنپتی وسرجن کے تصادم سے بچنے کے لیے ممبئی میں فیصلہ۔
عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹی 16 کے بجائے 18 ستمبر کو، اننت چتردشی کے دوران گنپتی وسرجن کے تصادم سے بچنے کے لیے ممبئی میں فیصلہ۔

ممبئی( محمد ریحان)ریاستی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ جلوس کے لیے سرکاری16کی بجائے 18ستمبر کوچھٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلی ممبئی شہراور مضافات میں کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد 17 ستمبر کو منائے جانے والے ہندو تہوار اننت چتردشی کے ساتھ کسی بھی تصادم سے بچنا ہے۔عوامی امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لیے، اب عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس 18 ستمبر کو نکالا جائے گا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی اور اس کے مضافات میں اس تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے۔ دیگر اضلاع میں، وہاں کے کلکٹرز کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مقامی حالات کے مطابق فیصلہ کریں کہ چھٹی 16 ستمبر کو برقرار رکھی جائے یا 18 ستمبر کو منتقل کی جائے۔یہ فیصلہ مسلم اراکین اسمبلی اور مختلف تنظیموں کے مطالبات پر کیا گیا ہے، جنہوں نے 18 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا تاکہ اننت چتردشی کے دوران گنپتی وسرجن میں کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

Opmerkingen


bottom of page