top of page

عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے این سی پی کے وزراء کا جنتادربار

اس کے ذریعے عوام سے ہمارا رابطہ مزید مضبوط ہوگا: سنیل تٹکرے

این سی پی کے ریاستی دفتر میں آج سے جنتادربار شروع کیا گیا ہے جس کا عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ہورہی ہے۔ این سی پی کے ریاستی صدر اور ایم پی سنیل تٹکرے نے ریاستی دفتر میں عام لوگوں، پارٹی کے عہدیداران وکارکنان سے رابطہ قائم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جنتادربار کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے مطابق کل منگل کو طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف، وزیر کھیل سنجے بنسوڑے، وزیر زراعت دھننجے منڈے، خوراک اور شہری رسد کے وزیر چھگن بھجبل کے جنتا دربار کاانعقاد ہوا جس کی لوگوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ہوئی۔اس جنتادربار میں لوگوں نے اپنے مسائل براہ راست وزراء کے روبرو پیش کیے اور وزراء نے فوری طور پر ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو حکم جاری کیے یا مناسب اقدام کیے۔جنتادربار کے اس پروگرام کے مطابق منگل بدھ وجمعرات کو صبح ۹ بجے سے ۱۱ بجے تک تک طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف، منگل دوپہر۱۱ /بجے سے ۱ بجے تک وزیرکھیل سنجے بنسوڈے، شام کو ۴سے ۶ بجے تک شہری خوراک ورسد کے وزیر چھگن بھجبل موجود رہیں گے۔ جبکہ بدھ کو شام ۴سے ۶بجے تک کوآپریٹیو وزیر دلیپ ولسے پاٹل اور خوراک وادویات کے وزیر دھرم راؤ بابا آترام، جمعرات کو صبح۱۱ /سے۱بجے تک مدد وبازآبادکاری کے وزیر انل بھائی داس پاٹل، شام ۵سے ۷بجے تک خواتین واطفال کی وزیر ادیتی تٹکرے جنتادربار میں موجود رہیں گی۔


Comentários


bottom of page