top of page

عوام کوجذباتی وعدوں کی نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات کی ضرورت۔۔ یامنی یشونت جادھونےتعلیمی ‘ معاشی اورکاروباری مسائل پر زیادہ توجہ دینے کی بات کہی

ممبئی ۔ جنوبی ممبئی کی امیدوار یامنی یشونت جادھو نے کہا کہ عوام کو آج محض جذباتی وعدوںکی نہیںبلکہ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جن کے ذریعے ان کے تعلیمی ‘ معاشی اورکاروباری مسائل حل کئے جاسکیں۔اگرچہ آج ہمارےحلقہ میں ۱۰ ؍ سال سے سیاسی حالات سازگارنہیں ہوئےاوران حالات کے لئے ہم خودبڑی حدتک ذمہ دارہیں، مگرہم ہمیشہ کے لئے غافل نہیں ہوسکتے۔حالات بدل رہے ہیںاور عوام میں سیاسی بیداری کی ایک لہردوڑچلی ہے۔انحطاط کی جوایک کیفیت طاری تھی وہ آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے۔ جنوبی ممبئی کی عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے جو دس سال سے لاپتہ تھے۔یادرکھے وقت بڑاقیمتی ہوتاہےصحیح وقت پرصحیح فیصلہ تاریخ کونیاموڑدینے کی طاقت رکھتاہے۔ہمارے لئے وہ وقت آگیاہے کہ ہم اپنے ہاتھوں خوداپنی تاریخ لکھیں۔اس وقت ہم تاریخ کے دھارے کوموڑسکتے ہیں اورماحول کواپنے لئے سازگاربناسکتے ہیں۔لیکن اس وقت اگرہم چوک گئے،ہم نے سستی دکھائی یافیصلہ غلط کیاتوکم سے کم پانچ سال کیلئے ہمیں پھر اپنے ایم پی کو ڈھونڈنے میں لگ جائینگے۔لوگوں کو چاہیے کہ جس طرح سے یامنی جادھو نے اسمبلی میں حق کے لیے آواز اٹھائی ہے اسی طرح انھیں دہلی بھیج کر مسلمانوں کے بڑے بڑے مسائل کو حل کرنے کے لیے انھیں لوک سبھا کا رکن بناکر اپنے حلقہ کو ترقی یافتہ بنائے۔

bottom of page