top of page

عصمت دری کے جھوٹے معاملے سےمحمد سراج شیخ باعزت بری،شیواجی نگر میں خوشی کی زبردست لہر

Updated: Sep 27, 2023

عصمت دری کے جھوٹے معاملے میں سابق کارپویٹر محمد سراج شیخ کو پھنسایا گیا تھا ۔عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے پر عدالت نے محمد کو با عزت بری کردیا ہے۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر محمد سراج شیخ کو رہا کئے جانے پر شیواجی نگر میں زبردست خوشی کا ماحول بن گیا ہے ۔4 سال جیل میں رہنے کے بعد اب عدالت نے تمام ثبوتوں کی بنیاد پر محمد کو بے گناہ مانا ہے۔اج فیصلے کے دن سبھی دوست رشتہ دار عدالت میں موجود تھے۔عدالت کا فیصلہ آ نے پر سبھی خوشی سے رو پڑے۔دوستوں کو یقین تھا کہ محمد بے گناہ ہے اسے شازش کے تحت پھنسایا گیا ہے اور آج یہ بات سچ ثابت ہوگئ۔سبھی نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔اور اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔سبھی اتنے جزباتی ہو گئے تھے کہ عدالت میں ہی شور مچانے لگے بڑی مشکل سے سبھی کو عدالت سے باہر بھیجا گیا۔کل عدالت کی کاغذی کاروائی کے بعد محمد کو جیل سے رہا کیا جاہیگا۔وَتُعِزُّ من تشاء وَتُذِلُّ من تشاء کے نعت کے ساتھ محمدکی تصویر لگا کر لوگ شوشل میڈیا پراپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

bottom of page