top of page

ضلع پریشد اردو اعلیٰ پرائمری اسکول، دھامن گاؤں بڑے میں سالانہ ثقافتی پروگرام کا شاندار انعقاد

9 February 2025


دھامن گاؤں بڑے، 23 جنوری 2025: ضلع پریشد اردو اعلیٰ پرائمری اسکول، دھامن گاؤں بڑے میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سالانہ ثقافتی پروگرام نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس بامقصد اور تخلیقی پروگرام کی صدارت اسکول انتظامیہ کمیٹی کے  سابق صدر، محترم شیخ کلیم قریشی صاحب نے فرمائی۔    پروگرام میں طلباء و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور مختلف رنگا رنگ ثقافتی اور تخلیقی مظاہرے پیش کیے۔ بچوں کی جانب سے نعت، حمد، نظمیں، مکالمے، ڈرامے، تمثیلی مشاعرہ اور ایکشن گیت نہایت عمدہ انداز میں پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔    خصوصی طور پر جماعت اول الف کے طلباء نے محترم شیخ سرور سر کی رہنمائی میں "ما جھا ہاتھ " یہ (مراٹھی کویتا) کو دلکش ایکٹ کے ذریعے پیش کیا، جس پر انہیں زبردست داد و تحسین ملی۔

اس کے علاوہ محترم آصف خان سر کی رہنمائی میں جماعت ششم الف کے طلباء و طالبات نے "ابلیس کی مجلس شوریٰ" کے عنوان سے ایک فکر انگیز ڈرامہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اسی طرح، "سیو واٹر" کے عنوان سے محمد شاہد سر کی رہنمائی میں ایک ایکشن سونگ بھی پیش کیا گیا، جس نے حاضرین پر گہرا اثر ڈالا اور بچوں کی فکری صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔اسی طرح دیگر اساتذہ کرام نے بھی اپنی اپنی جماعت کے بچوں کی بہترین تیاری کر کے اپنے اپنے پروگرام سے پیش کیے جسے گاؤں کے افراد نے خوب سراہا ان تمام شاندار مظاہروں پر طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔    پروگرام کی خصوصیت یہ رہی کہ پنچایت سمیتی مو تله کے بلاک ایجوکیشن آفیسر محترم دھندر سر نے اپنا قیمتی وقت دے کر پروگرام کی شان بڑھائی ۔ شکشن وستار ادھیکاری محترم پاٹیل سر  اور محترم شیلےکرسر کیندر پر مکھ دھامن گاؤں بڑے، نے بھی محترم کے ہمراہ اسکول کا دورہ کیا اور طلباء کی صلاحیتوں کو دیکھ کر بے حد مسرور ہوئے۔ انہوں نے اسکول کے اساتذہ کی محنت اور بچوں کی کارکردگی کی کھل کر تعریف کی۔ محترم دھندر سر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرام طلباء کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہیے۔اس پروگرام میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کے دیگر ممبران بھی حاضر تھے۔ 

      اس پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے تمام اساتذہ نے بھرپور محنت کی، جن میں محترم احمد سر، مدثر سر، اشفاق سر، سرور سر، عقیل سر،محمد اطہر سر، یعقوب سر، اکرام سر، رفیق سر، آصف سر، وسیم قریشی سر، محمد شاہد سر، محمد شکیل سر اور ذاکر سر شامل تھے۔    پروگرام کی نظامت کے فرائض محترم آصف خان سر اور محترم شکیل سر نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر محترم شیخ معصوم عطار صاحب اور گاؤں کے دیگر معززین نے بھی شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔     پروگرام کے دوسرے دن، 24 جنوری 2025 کو "بال آنند میلہ" کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلباء نے مختلف اقسام کے کھانے فروخت کرکے کاروباری مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں تجارت، نفع و نقصان اور لین دین کی عملی سمجھ بوجھ پیدا کرنا تھا، جسے والدین اور مقامی افراد نے بے حد سراہا۔    یہ تمام سرگرمیاں اسکول کے ہونہار اور محنتی ہیڈ ماسٹر  صاحب محترم محمد عقیل سر کی رہنمائی میں انجام دی گئیں، جن کی تعلیمی خدمات کو بھی حاضرین نے خراجِ تحسین پیش کیا۔    یہ سالانہ ثقافتی پروگرام ہر لحاظ سے کامیاب رہا، جس کی گونج پورے علاقے میں سنائی دی اور مقامی افراد نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو دل کھول کر داد دی۔اس ثقافتی پروگرام کی تمام ویڈیو کلپس سرور سر کے یوٹیوب چینل SBM Education Group   پر دستیاب ہے۔اپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ ضرور چینل پر وزٹ دے۔

MimTimes

7504696786

  • Whatsapp
  • Telegram
  • Linkedin
  • Instagram
  • Facebook
  • X
  • Youtube

© 2014 by TheHours. Powered and secured by Mimtimes

bottom of page