top of page

صرف 2 ماہ میں ایڈیشنل میونسپل کمشنرنے100 سے زائد بار'کےای ایم،سائن،نائر ہسپتالوں کا دورہ کیا۔کے

تمام میونسپل ہسپتالوں میں صفائی کی خصوصی مہم شروع

ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) کےڈاکٹر سدھاکر شندے نے 2 ماہ کے عرصے میں میونسپل کارپوریشن کے مختلف اسپتالوں کے سو سے زیادہ دورے کیے ہیں۔

میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر اقبال سنگھ چہل کی ہدایت پر ایڈیشنل میونسپل کمشنر سدھاکر شندے نے تمام ہسپتالوں میں صفائی مہم تیزی سے شروع کی۔ اس کا مقصد میونسپل اسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ صفائی ستھرائی کو برقرار رکھتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین کی صحت کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

پیسٹ کنٹرول مہم میں 1500 چوہے مارے گئے

بارش کے موسم میں ہسپتال میں چوہوں کی افزائش کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے ایڈیشنل میونسپل کمشنر میونسپل کارپوریشن کے پیسٹی سائیڈ ڈپارٹمنٹ کو اس پر کاروائی کرنے کہا جس پر مختصر وقت کے اندر چوہوں پر قابو پانے کی مہم چلائی گئ۔ اس مہم میں تقریباً 1 ہزار 500 چوہوں کوختم کیا گیاہے۔

Comentários


bottom of page