top of page

صدر جمہوریہ ہند کا مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی صد سالہ تقریب میں شرکت



ممبئی( محمد ریحان )صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نےاج مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل نے اپنے آغاز سے ہی مہاراشٹر کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کا اظہار کیا ہے۔ اس نے ایک ذمہ دار ایوان بالا کا کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کونسل کے تمام موجودہ اور سابق ممبران کی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے دونوں ایوانوں کے ممبران کو ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل نے صحت مند بحث اور مکالمے کی روایت قائم کرکے جمہوری اقدار کو مضبوط کیا ہے۔ اس کے علاوہ کونسل کے ممبران نے عوامی بہبود میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ اس کونسل کے سابق چیئرمین وی ایس پیج نے روزگار گارنٹی اسکیم کا تصور پیش کیا تھا۔ اسی طرح کا نظام بعد میں 'منریگا' کی شکل میں قومی سطح پر اپنایا گیا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں میں قانون ساز کونسلیں ، جہاں دو ایوان ہیں ، بزرگوں کا ایوان کہلاتی ہیں۔ ان ایوانوں میں کم از کم عمر کی حد زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ تجربہ کار ارکان کی نمائندگی اکثر بزرگ ایوانوں میں دیکھی جاتی ہے۔ ایسے بزرگوں نے بہت سی اچھی مثالیں قائم کی ہیں اور پارلیمانی نظام اور مقننہ کے ورک کلچر کو مالا مال کیا ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل اس روایت کو مزید مضبوط کرے گی۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہاراشٹر پورے ملک کے سامنے سماجی ، معاشی ، ثقافتی اور روحانی ترقی کی مثالیں پیش کرتا رہا ہے۔ سال 2023-24 کے اقتصادی سروے کے مطابق ریاست کی جی ڈی پی کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انھوں نے اس کامیابی کے لیے مقننہ کے ممبران ، ریاستی حکومت اور مہاراشٹر کے عوام کی ستائش کی۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مہاراشٹر کا ترقی کا سفر تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہے گا۔ انھوں نے مہاراشٹر کے لوگوں کے روشن مستقبل کی خواہش ظاہر کی

bottom of page