top of page

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو،نائب صدراور وزیراعظم نریندرمودی نے عیدمیلادالنبیﷺ پر عوام کو مبارکباد پیش کی

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت عید میلادالنبی ﷺ ملک کے مختلف حصوں میں پوری مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ میلاد کی محفلیں اور سیرت النبی کے جلسے منعقد کیے جارہے ہیں، جس میں حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور تعلیمات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ اِس موقع پر جلوس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔دہلی کے باڑا ہندوراؤعلاقے سے جلوس نکالا جارہا ہے، جو روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے دہلی کی شاہی جامع مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔ اِس سلسلے میں سیکورٹی کے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور وزیراعظم نریندرمودی نے عیدمیلادالنبی پر عوام کو مبارکباددی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ صاحب نے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیا اور ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کی ان کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ بنی نوع انسان کی بہبود کے لیے ان کے نظریات اور مل کر کام کرنے کے جذبے کو ذہن میں رکھیں۔

لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺکی صلہ رحمی، روا داری اور عالمی بھائی چارے کی تعلیمات مثالی ہیں۔

سوشل میڈیا کی پوسٹ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم آہنگی اور سب کی بقا کا جذبہ معاشرے میں وسعت پائے گا۔ انھوں نے بھی تمام عالم اسلام کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے ۔

bottom of page