![](https://static.wixstatic.com/media/8c5a98_3fdf62060a46440c96003b1a598be2b6~mv2.jpg/v1/fill/w_980,h_980,al_c,q_85,usm_0.66_1.00_0.01,enc_auto/8c5a98_3fdf62060a46440c96003b1a598be2b6~mv2.jpg)
10 February 2025
لاتور(نمائندہ)اوسہ شہر کے معروف عالم دین مرحوم مولوی سید ابراہیم صاحب ذوالفقار علی سرگرو کی یاد میں،مہتاب صاحب عظیم الدین پٹواری ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اوسہ کی جانب سے ہر سال مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو کارنامہ حیات(جیون گورو) ایوارڈ اور راحت خدمت خلق ایوارڈ دیا جاتا ہے۔اس سے قبل شہر اوسہ میں عربی تعلیم عام کرنے والے مرحوم حبیب الدین پٹیل،موظفِ استاد مرحوم مولوی شیخ عبد الکریم صاحب اور گزشتہ سال سماجی،صنعتی اور تعلیمی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے الحاج حمایت پٹیل صاحب کو کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا، امسال موظفِ مدرس،شعبہ صحافت کی نامور شخصیت، سینئرصحافی محمد مسلم کبیر کو اُن کے صحافتی، تعلیمی وسماجی خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اور سماجی خدمات پر مبنی "راحت خدمت خلق ایوارڈ" کے لئے معروف سماجی خدمتگار،اور مجلسی قائد سیّد خواجہ مظفر علی انعامدار کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔اس باوقار ایوارڈ کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں 12 فروری 2025 بروز بدھ اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول اوسا کے سالانہ پروقار تقریب بمقام ہاشمی فنکشن ہال, ہاشمی چوک اوسہ میں شہریان معززین کی موجودگی میں تفویض کیا جائیگا۔