top of page

شیواجی نگر میں غیر قانونی سروے کی وجہ سے عوام پرشان


ممبئی کے شیواجی نگر علاقے میں کچھ دنوں سے ایس آ ر اے کے نام سے سروے کیا جارہا ہے تعجب کی بات یہ ہے کہ سروے کرنے والوں کے پاس کوئی پرمیشن نہیں ہے ۔ان لوگوں نے پولیس کو ان کی جانب سے دی گئی لیٹر کی کاپی دکھائی جس میں پولیس نے کاپی ریسیو کیا ایسا اسٹامپ لگا ہوا ہے۔یہ پیپر کوئی پولیس پرمیشن نہیں ہے اس بارے میں جب پولس سے سوال کیا گیا تو ان لوگوں نے بھی اپنے ہاتھ اوپر کر لئے ۔میونسپل کارپوریشن کے کالونی افسر سے پوچھا گیا تو ان لوگوں نے بھی لا علمی کا اظہار کیا ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ علاقے کے سیاسی لیڈران کو بھی اس کا علم نہیں ہے ۔شیواجی نگر میں زیادہ تر لوگ کم پڑھے لکھیں ہیں اور بہت سے لوگوں کو مراٹھی زبان نہیں آ تی اس کا فائدا اٹھایا جارہا ہے۔روڈ نمبر 2میں اسی طرح کا سروے چل رہا تھا جہاں کچھ لوگوں نے ان سے سوال کیا اور اسکی ویڈیو بھی بنائی ۔ویڈیو م ٹائمز کو بھی بھیجی گئی ہے اور سوال کیا گیا ہے کہ اس سروے کی کیا حقیقت ہے ۔م ٹائمز نے جو معلومات حاصل کی تھی وہ اوپر بیان کر دی گئی ہے ۔

コメント


bottom of page