top of page

شیواجی نگر مانخورد میں محمد سراج شیخ کا انقلاب – مسلمانوں اور ہندوؤں کی متحد حمایت کے ساتھ عوامی ترقی کا نیا عزم

15November 2024


شیواجی نگر مانخورد کے اسمبلی حلقے میں اس بار ونچت بہوجن اگھاڑی کے امیدوار محمد سراج شیخ نے روایتی سیاستدانوں کو زبردست چیلنج دیا ہے۔ ان کی عوام دوست مہم اور ترقی کے وعدے مسلم اور ہندو برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس عوامی حمایت نے حلقے کے دوسرے امیدواروں کو فکر میں ڈال دیا ہے۔ سراج شیخ سے اس خاص گفتگو میں ہم نے ان کے منشور، مقاصد اور عوامی توقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سوال:  سراج صاحب، آپ کی انتخابی مہم نے پورے حلقے کو متاثر کیا ہے۔ آپ کی مہم میں ایسا کیا خاص ہے کہ مسلم اور ہندو دونوں برادریاں ایک پلیٹ فارم پر آ رہی ہیں؟

جواب:  یہ میری زندگی کا مشن ہے کہ میں عوامی مسائل کا حل پیش کروں، چاہے وہ کسی بھی طبقے سے ہوں۔ میں نے دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی بندش، عوامی سہولیات، اور غریب لڑکیوں کے لئے شادی کے ہال کی مفت فراہمی جیسے مسائل کو اپنے منشور میں شامل کیا ہے۔ یہ مسائل عوام کے دل سے جڑے ہیں اور اس میں کسی ذات یا مذہب کی بات نہیں ہے، بلکہ یہ سب کا حق ہے۔

سوال:  کچھ اہم نکات جو آپ کے منشور میں شامل ہیں اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہیں؟

جواب:  ہم نے اپنے منشور میں خاص طور پر درج ذیل نکات پر زور دیا ہے:- دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی بندش اور SMS کمپنی کی تالا بندی۔- مفت شادی ہال کی فراہمی اور خواتین و بزرگوں کے لئے سہولتیں۔- ہر روڈ پر جن سمپرک کاریالیہ کا قیام تاکہ لوگوں کی بات سنی جائے۔- مفت پانی کنکشن، صاف شوچالیہ، اور وقت پر کچرے کی صفائی۔- نوکری اور بزنس کے لئے نوجوانوں کی رہنمائی، بزرگوں کے لئے نانا نانی پارک اور کھیل کا میدان۔

سوال:  کیا یہ وعدے صرف کاغذ پر ہیں یا آپ ان کو عملی شکل میں لانے کے لئے تیار ہیں؟

جواب:  یہ وعدے خالی دعوے نہیں ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ جو کام پچھلے پندرہ سال میں نہیں ہو سکا، وہ ہم دو سال میں کر کے دکھائیں گے۔ ہم نے ہر طبقے کے لئے مختلف اسکیمیں بنائی ہیں اور ان پر عمل کرنے کا مکمل منصوبہ تیار ہے۔ ہم ہر ایک محلے میں سرکاری اسکیموں کے کیمپ لگائیں گے تاکہ لوگوں کو ان کا مکمل فائدہ ملے۔

سوال:  کیا آپ نشہ سے متعلق مسائل پر بھی کچھ کر رہے ہیں؟

جواب:  جی، ہمارا منصوبہ ہے کہ نشہ کرنے والے افراد کو نشہ چھڑانے کے لئے رہاب سینٹر بھیجا جائے اور ان کا سارا خرچ ہماری تنظیم برداشت کرے گی۔ ہم نے عوامی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے، نشہ فروخت کرنے والوں کو قانونی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

سوال:  کیا آپ عوام کے لئے کوئی خاص سہولیات فراہم کر رہے ہیں؟

جواب:  عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے KEM، سائن اور JJ جیسے معیاری اسپتالوں کی فراہمی ہمارے منصوبے کا حصہ ہے۔ ساتھ ہی بچوں کے لئے کھیل کے میدان، بزرگوں کے لئے پارک، اور تمام سڑکوں کی پختہ تعمیر اور نالوں کا انتظام کیا جائے گا۔

سوال:  انتخاب کے بعد اگر جیت حاصل ہوئی تو آپ کا پہلا قدم کیا ہوگا؟

جواب:  میرا پہلا قدم عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے پولیس پبلک کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل ہوگا تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان براہ راست رابطہ ہو۔ اس کے علاوہ عوامی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کو ترجیح دینا میرا اولین مقصد ہوگا۔

   سابق کارپوریٹرمحمد اور اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر محمد سراج شیخ نے شیواجی نگر مانخورد کے عوام کو ایک بہتر زندگی کا خواب دکھایا ہے۔ اگر ان کی یہ عوام دوست مہم کامیاب ہوتی ہے، تو یہ علاقہ ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز دیکھے گا۔


bottom of page