top of page

شندے ، رانے اور اٹھاولے اسٹار کمپینر۔۔۔۔ راہل شیوالے کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینگے


ممبئی ۔جنوبی وسطی ممبئی کے امیدوار راہل شیوالے کی انتخابی مہم شباب پر ہے اور اب اس میں مزید چار چاند لگنے والے ہیں کیونکہ اب ان کی انتخابی مہم میں اسٹار کمپینر شامل ہونے والے ہیں ۔راہل شیوالے کی آفس سے جانکاری دی گئی ہے کہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے ،مرکزی وزیر نارائن رانے ،مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے ،وزیر ادیتی تٹکرے ،وزیر شمبھوراج دیسائی ،پرساد لاڈ ،بھارت شیٹھ گوگاولے ،تمل سلون ،بالاناندگاونکر،گوپی چند پراڈکر،وزیر دپیک کیسرکر،وزیر دھننجے منڈے ،کالی داس کولمبکر،نائب وزیر دیوندر فڈنویس اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے علاوہ دہلی کے کئی لیڈران اسٹار کمپینر کے طور پر راہل شیوالے انتخابی مہم چلائیں گے۔اس کے علاوہ راہل شیوالے نے فٹ انڈیا کا آج لوگوں کو پیغام دیاہے ۔ اتوار کی صبح ماٹونگا کے فائیو گارڈن میں شہریوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر شیوالے نے اوپن جم میں ورزش کرتے ہوئے فٹ انڈیا کا پیغام دیا۔ شہریوں نے بے ساختہ شیوالے کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں آئندہ انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گرینڈ الائنس کے امیدوار راہول شیوالے نے ماٹونگا کے فائیو گارڈن میں مقامی لوگوں کے ساتھ صبح کی سیر کی۔ اس موقع پر شیوالے نے موجودہ باشندوں سے اپیل کی کہ وہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے تصور میں خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے لیے ووٹ دیں۔

bottom of page