top of page

شمال مشرقی لوک سبھا حلقہ کی کایا پلٹ ہوگی :سنجے دینا پاٹل۔ میرے نام کے چار نہیں دس امیدوار کھڑا کرو ،مجھے کچھ فرق نہیں پڑتا

ممبئی ।شمال مشرقی ممبئی لوک سبھا کے امیدوار سنجے دینا پاٹل کی امیدوار ی سے بی جے پی کی نیندیں اڑ گئی ہے ۔ملتے جلتے نام کے چار امیدوار کو کھڑا کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی گندی سیاست بی جے پی نے کی ہے ۔جس پر سنجے پاٹل نے کہا کہ میرے نام کے چار امیدوار کھڑا کرو یا دس مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں عوام کے گھر گھر تک پہنچ چکا ہوں اور لوگ مجھے اچھی طرح سے پہچانتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جلد ہی شمال مشرقی حلقے کی کایا پلٹ ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی اس جگہ پر پچھلے دس سال سے برسراقتدار ہے۔ اس کے باوجود اس حلقے میں بہت سے مسائل ہیں۔ یہ حلقہ شیواجی نگر سے ملنڈ تک پھیلا ہوا ہے۔اس تمام علاقوں میںہماری مہم مضبوط چل رہی ہےہم ہر روز نچلی سطح پر اور عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ ہم ان کے مسائل، ان کے سوالات سن رہے ہیں عوام ترقی چاہتے ہیں۔ہماری انتخابی مہم میں ہمیں عوام کی طرف سے زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو ووٹ دیں گے۔ پچھلی بار وہ یہاں سےجو ایم پی منتخب ہوا تھا۔ وہ شیوسینا-بی جے پی اتحاد اور شیوسینا کے ووٹوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے منتخب ہوا تھا۔ تاہم اب ایسا نہیں ہوگااب میں مہاوکاس اگھاڑی کا امیدوار ہوںاور ہماری جیت سو فیصد یقینی ہے۔ہم کسی خود غرضی کے لیے کام نہیں کرتے۔ ہم زمین پر اتر کر لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ کووڈ کے دوران جب سب گھر پر بیٹھے تھے، ہم لوگوں کے لیے دن رات کام کر رہے تھے۔ میرے دفتر میں بہت سے ضروری سامان تقسیم کیے گئے۔ اگرچہ مجھے دو یا تین بار کوویڈ ہوا، مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔ میں عوام کے لیے جدوجہد کرتا رہا۔ جو اب اونچی آواز میں بول رہے ہیںاس وقت موجودہ رکن اسمبلی کہاں تھے؟ ہم لوگوں کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور بغیر کسی بیماری کے کوویڈ کے دور میں دن رات کام کرنے کے لیے خود کو وقف کیا۔

Comentarios


bottom of page