top of page

شاہ رخ کے گھر کے باہرپولیس نے سیکیورٹی اضافہ آن لائن گیمنگ ایپس اور جوئے کو فروغ دینے پر لوگ ناراض

مظاہرین کا شاہ رخ کے گھر کےباہر ہنگامہ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو 'جوان' میں بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے لاکھوں مداح منتظر ہیں۔ اس دوران کچھ لوگ منت کے گھر کے باہر احتجاج کرنے آئے تھے جنہیں ممبئی پولیس نے روک دیا۔ فلم 'جوان' سے شاہ رخ ایک بار پھر سلور اسکرین پر ایکشن میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ اس دوران کچھ لوگ منت کے گھر کے باہر احتجاج کرنے آئے تھے جنہیں ممبئی پولیس نے روک دیا۔ دراصل کچھ لوگ آن لائن گیمنگ ایپس اور جوئے کو فروغ دینے پر شاہ رخ خان سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی باتیں پھیلا کر نوجوان نسل کو غلط پیغام جاتا ہے۔ اسی لیے کچھ لوگوں نے شاہ رخ خان کے گھر (منت) کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کی۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں 'منت' کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ہفتہ کی سہ پہر ایک نجی تنظیم Untouch Youth Foundation نے شاہ رخ خان پر 'آن لائن جوئے' کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا اور دیگر میسجنگ ایپس کے ذریعے یہ پیغام پھیلایا گیا کہ وائلڈ رمی، جھوپی ایپ جیسے آن لائن جوئے کے فروغ کے خلاف شاہ رخ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

Comments


bottom of page